پرانے ٹیکسز کے علاوہ مزید 215 ارب روپے کا بوجھ پاکستانیوں پر ڈالاجا رہا ہے،وائس چیئرمین پی ٹی آئی


وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کو اسحاق ڈار پر اعتماد نہیں، انہیں فورا مستعفی ہونا چاہیے۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے بجٹ کو مسترد کر دیا ہے، 215 ارب روپے کے مزید ٹیکسز کی نوید قوم کو سنائی گئی ہے، جس بجٹ پر ووٹنگ ہوگی وہ نیا فنانس بل ہوگا، جو پہلے ٹیکس لگے وہ اپنی جگہ موجود ہیں، اب مزید 215 ارب روپے کے ٹیکسز لگے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا اسحاق ڈار پر اعتماد نہیں ہے، وزیراعظم نے بھی ایم ڈی آئی ایم ایف کے ساتھ بات کی، مزید 215 ارب روپے کا بوجھ پاکستانیوں پر ڈالا ہے، آئی ایم ایف ریونیو ٹارگٹ سے مطمئن نہیں ہے، جو باتیں کی جا رہی ہیں وہ حقائق پر مبنی نہیں ہیں، وقتی طور پر لوگوں کا منہ بند کیا جا رہا ہے لیکن حقائق پر پردہ نہیں ڈال سکیں گے۔
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ فنانس بل کو ریوائز کیا جا رہا ہے، شہروں میں 12، 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، یہ بجٹ قوم، تاجر، کسان اور صنعتکار مسترد کر چکے ہیں، اب آئی ایم ایف نے بھی بجٹ مسترد کر دیا ہے، میری گزارش ہے اسحاق ڈار صاحب مستعفی ہوں اور کسی اور کو ذمہ داری سنبھالنے دیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یونان کشتی حادثہ پر بہت تکلیف ہوئی، دیکھنا چاہیے لوگ مجبور ہو کر گھر کیوں چھوڑ رہے ہیں، تیس تیس لاکھ دے کر موت کوئی خریدنے نہیں جاتا، جہاز میں پانی تک نہیں ملا، لوگ پیاسے مر گئے، اس کا تدارک ہونا چاہیے۔
وائس چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ یہ کوئی نئی بلا نہیں، انسانی سمگلنگ عرصہ دراز سے ہو رہی ہے، اس کی بیخ کنی ہونی چاہیے، میں عہدوں اور ٹکٹوں کی سیاست سے بالا ہوگیا ہوں، میں اس وقت نظریے کی سیاست کر رہا ہوں اور نظریے پر قائم ہوں

راولپنڈی میں غیرت کے نام پر قتل، خاتون کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشافات
- 2 گھنٹے قبل

بنکاک میں مسلح شخص کی اندھا دھند فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق
- 5 گھنٹے قبل

پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے خلاف کارروائی کرنے سے روک دیا
- 3 گھنٹے قبل

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی سمیت پی ٹی آئی کے 51 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری
- 3 گھنٹے قبل

آپریشن سندور کی ناکامی چھپانے کے لیے بھارت کا نیا جعلی ’آپریشن مہادیو‘
- ایک گھنٹہ قبل

تھائی لینڈ اورکمبوڈیا میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی پر اتفاق
- ایک گھنٹہ قبل

غزہ میں بھوک اور غذائی قلت کے باعث مزید 14 فلسطینی شہید
- 42 منٹ قبل

’ہر رات بیوی کے پاؤں دبا کر سوتا ہوں ‘،اداکار احمد حسن کے بیان نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی
- 3 گھنٹے قبل

معیشت کی ڈیجیٹائزیشن سے شفافیت کے فروغ میں مدد ملے گی،وزیر اعظم
- 3 گھنٹے قبل

بابوسر ناران شاہراہ سیلاب کے ایک ہفتے بعد بحال، سیاحوں کی تلاش جاری
- 4 منٹ قبل

چینی بحران پر قابو پانے کے لیے حکومت اور شوگر ملز کا اہم اجلاس آج طلب
- 35 منٹ قبل

فلم ’’سردار جی تھری ‘‘پابندی ، بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کا ردعمل سامنے آگیا
- 4 گھنٹے قبل