فوج نے اپنی روایات کے مطابق خود احتسابی کا عمل مکمل کر لیا ہے،ترجمان پاک فوج
15 افسران بشمول 3 میجر جنرل اور 7 بریگیڈیئرز کے خلاف کارروائی کی گئی ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر


ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فوج نے اپنی روایات کے مطابق خود احتساب کے مرحلے کو مکمل کرلیا ہے، متعدد گیریژن میں پرتشدد واقعات کی انکوائری کی گئی، کورٹ آف انکوائری کی سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے گیریژن فوجی تنصیابات، جناح ہاؤس، جی ایچ کیو کے تقدس کی حفاظت نہ کرنے والوں کے خلاف تادیبی کارروائیاں ہوئیں۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ ایک لیفٹینٹ جنرل کے عہدے کے افسر کو نوکری سے برخواست کر دیا گیا، 3 میجرجنرل 7 بریگیڈیئر سمیت 15 افسران کے خلاف بھی کارروائی ہوئی، ایک ریٹائرڈ فور اسٹار جنرل کی نواسی، ایک ریٹائرڈ فور اسٹار جنرل کا بیٹا، ایک تھر اسٹار جنرل کی بیگم احتساب کے عمل سے گزر رہے ہیں۔
ترجمان پاک فوج میجر جنرل احمد شریف کا کہنا ہے کہ 9 مئی سانحہ پاکستان کے خلاف ایک بہت بڑی سازش تھی، واقعات سے متعلق بہت سے شواہد مل چکے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجرل جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ 9 مئی کا سانحہ انتہائی افسوسناک اور ایک سیاہ باب ہے، جو کام دشمن 75 سال سے نہ کرسکا وہ ان مھٹی بھر لوگوں نے کردکھایا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ 9 مئی سانحہ پاکستان کے خلاف ایک بہت بڑی سازش تھی، اس منصوبہ بندی کے تحت اضطرابی ماحول بنایا گیا، لوگوں کو فوج کے خلاف اکسایا گیا، ملک میں اور باہر بیٹھ کر سوشل میڈیا پر شر انگیز بیانیہ پھیلایا گیا، اس بیانیے سے لوگوں کی ذہن سازی کی گئی، اس حوالے سے بہت سے شواہد مل چکے ہیں اور مل رہے ہیں۔
میجر جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ افواج آئے روز عظیم شہداء کے جنازوں کو کندھا دے رہی ہیں، دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں پوری قوت سے جاری ہیں، ایک طرف پاک فوج یہ قربانیاں دے رہی ہے، دوسری طرف جھوٹے بیانیے پر افواج کے خلاف گھناؤنا پروپیگنڈا کیا گیا، شہداء کے خاندانوں کو دل آزاری کی گئی، شہداء کے یہ خاندان قوم سے سوال کررہے ہیں، کیا ان کے پیاروں نے اس لیے قربانیاں دی تھیں کہ انکی یادگاروں کی بے حرمتی کی جائے، کیا ان قربانیوں کو سیاسی ایجنڈے کی بھینٹ چڑھانا تھا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ شہداء کے لواحقین سوال کرتے ہیں کہ ملزمان قانون کے کٹہرے میں کب لائے جائیں گے، شہداء کے لواحقین آرمی چیف سے سوال کررہے ہیں، سوال اٹھارہے ہیں کہ ہماری قربانیوں کی اسی طرح بے حرمتی ہونی ہے تو ملک کی خاطر جان قربان کرنے کی کیا ضرورت ہے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ملک و قوم کے استحکام کی بنیاد عوام حکومت اور فوج کے درمیان احترام کا رشتہ ہوتا ہے، ملک دشمن قوتیں کئی دہائیوں سے عوام اور فوج میں خلیج ڈال کر اس رشتے میں دراڑ ڈالنے کی کوشش میں ہیں، لیکن ان دشمنوں کو ہمیشہ ہزیمت اٹھانا پڑی، اس گھناؤنے بیانئے کے باوجود عوام اور فوج میں احترام کے رشتے میں دشمن دراڑ نہ ڈال سکا۔
میجر جنرل احمد شریف نے کہا کہ افواج پاکستان نے ملک کے دفاع اور عوام کی حفاظت کے لیے ان گنت قربانیاں دیں، دے رہی ہیں اور دیتی رہیں گی، حالات کیسے بھی ہوں افواج کسی بھی قربانی سے کبھی دریغ نہیں کریں گی، افواج تمام اکائیوں، مکتبہ فکر اور طبقات کی نمائندگی کرتی ہیں، عوام کو کسی صورت اپنی افواج کے خلاف نہیں کیا جاسکتا، اس کی گواہی شہداء کی قبریں بھی دیتی ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا ہک زمینی حقائق کے باجود 1 سال سے سیاسی مقاصد کے حصول اور اقتدار کی ہوس کے لیے ایک جھوٹے پروپیگنڈے کو چلایا جارہا ہے، اس پروپیگنڈے کا نکتہ عروج 9 مئی کو دیکھا گیا، انقلاب کا جھوٹا نعرہ لگا کر عوام کو بغاوت پر اکسایا گیا۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ فوج کی فیصلہ سازی میں مکمل ہم آہنگی ہے، ملٹری لیڈرشپ اور افواج پاکستان 9 مئی سے جڑے ہوئے پس پردہ عناصر، سہولتکاروں اور ایجنڈے سے آگاہ ہے، سانحہ 9 مئی کو نہ بھلایا جائے گا نہ ہی ان شرپسندوں، منصوبہ سازوں اور سہولتکاروں کو معاف کیا جاسکتا ہے، ان کو خلاف آئین پاکستان اور قانون کے مطابق سزا دی جانے چاہئے، چاہے ان کا تعلق کسی جماعت، ادارے سے ہی ہو۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق 13 ہزار 619 چھوٹے بڑی انٹیلی جنس آپریشن کیے، 1172 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا، روزانہ 77 سے زائد آپریشن افواج، پولیس انٹیلی ایجنسیز انجام دے رہے ہیں، رواں سال 95 افسران اور جوانوں نے جام شہادت نوش کیا ہے، یہ جنگ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گی، افواج پرعزم ہیں کہ پاکستان ہر چیلنج پر قابو پالیں گے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ آرمی ایکٹ آئین پاکستان کا حصہ ہے، اس کے تحت سینکڑوں کیسز نمٹائے جاچکے ہیں، ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں اپیل کا حق حاصل ہے، ان تمام حقائق کی موجودگی میں حقائق نہیں جھٹلائے جاسکتے ہیں، ملک بھر میں 17 ملٹری کورٹس کام کررہی ہیں، 102 ملزمان کا ٹرائل ملٹری کورٹس میں جاری ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ یہ الزام کے 9 مئی کا واقعہ فوج نے کرایا اس سے زیادہ شرمناک بات نہیں ہوسکتی، کیا راولپنڈی، لاہور، کراچی، ملتان، فیصل آباد، پشاور ، کوئٹہ، سرگودھا، میاں والی میں فوج نے اپنے ایجنٹس پہلے سے پھیلائے ہوئے تھے؟ کیا فوجیوں نے اپنے ہاتھوں سے اپنے شہداء کی یادگاروں کو جلایا؟ اسلحہ کا مظاہرہ اور فائرنگ کس نے کی؟۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ہیومن رائٹس کا بیانیہ ریاست پاکستان کے خلاف پہلے بھی بنایا جاتا رہا ہے، ملک میں بیٹھے کچھ عناصر باہر سے بیٹھے اس بیانئے کو تقویت دیتے ہیں، سوشل میڈیا میں بیٹھ کر جعلی تصاویر ڈالی جاتی ہیں، غلط بیانات بنائے جاتے ہیں، فیک ویڈیوز اور آڈیوز کچھ دنوں میں واضح بھی ہوجاتی ہیں، پوشیدہ روابط کی بنیاد یا پیسے کے استعمال سے باہر بیٹھے مخصوص لوگوں کو لاکر بیانات دلوائے جاتے ہیں، ایک ماحول بنایا جاتا ہے کہ پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے، یہ مذموم سیاسی مقاصد اور اقتدار کے ہوس کے لیے بھی کیا جاتا ہے۔
ڈی جی آئی پی آر کا کہنا تھا کہ باہر کے دارالخلافوں میں جاکر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا واویلا کیا جارہا ہے، ان ممالک میں سرکاری تنصیبات کو تھوڑا سے نقصان ہوجائے تو دیکھیں وہ کس طرح نمٹتے ہیں، یہاں تو فوجی تنصیبات پر حملے کئے گئے، انسانی حقوق کی پامالی کا واویلہ کرنے کے پیچھے 9 مئی کے سہولتکار ہیں، سچ کتنا بھی کڑوا ہے ان کو ہضم کرنے کی صلاحیت پیدا کرنی چاہئے۔
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 6 hours ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 days ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 12 hours ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 12 hours ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 days ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 7 hours ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 days ago



