کراچی : تحریک انصاف کے ایم این اے اور اینکر پرسن عامر لیاقت حسین نے اپنی تیسری شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

سوشل میڈیا پر گزشتہ چند روز سےعامر لیاقت کی تیسری شادی کی خبریں گردش کررہی ہیں, ہانیہ خان نامی خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ عامر لیاقت کی تیسری بیوی ہیں، اس خاتون نے عامر لیاقت کے ساتھ چند تصاویر، واٹس ایپ چیٹ کے اسکرین شاٹس اور ان دونوں کے درمیان ہونے والی گفتگو کی ریکارڈنگز بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔
ہانیہ خان کا کہنا تھا کہ کافی عرصہ سے ہماری فیملی سے ڈاکٹر عامر لیاقت کی بات چیت ہوتی رہی اور ہماری محبت کو دیکھتے ہوئے گھر والوں نے ہماری شادی کروا دی لیکن ان کی دوسری بیوی طوبیٰ عامر نے ہماری محبت اور شادی کے خلاف ایک مہم شروع کر دی۔عامر کی بے وفائی پر میں اس قدر دلبرداشتہ ہوں کہ میں نے چار بار خودکشی کی کوشش کی،عامر لیاقت کے کہنے پر میں نے اپنی والدہ اور والد پر بھی ہاتھ اٹھایا لیکن اب طوبیٰ کی باتوں میں آ کر ڈاکٹر صاحب نے مجھے تنہاچھوڑ دیا ۔
عامر لیاقت نے تیسری شادی کی وضاحت کرتے ہوئے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے ہانیہ خان سے شادی کرنے کی تردید کرتے ہوئے لوگوں سے مخاطب ہو کر کہا ’’ویسے بھی آپ میری ماشااللہ تین، چار، پانچ شادیاں کراچکے ہیں ، لیکن میری ایک ہی شادی ہے جو طوبیٰ سے ہے۔‘‘
View this post on Instagram
واضح رہے کہ طوبیٰ عامر سے قبل عامر لیاقت نے بشریٰ سے شادی کی تھی جس سے ان کے دوبچے ہیں اور سیدہ طوبیٰ سے عامر لیاقت نے خفیہ طور پر شادی کی تھی لیکن الیکشن کے دوران وہ اپنی دوسری شادی منظرعام پر لے آئے تھے۔

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 دن قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 دن قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 17 گھنٹے قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 12 گھنٹے قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 17 گھنٹے قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 دن قبل





