مسلم لیگ(ن) آئندہ عام انتخابات میں کسی جماعت کے ساتھ اتحاد نہیں کرے گی،وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف
اگربروقت ہماری بات سن لی جاتی تو9 مئی کا سانحہ نہ ہوتا


اسلام آباد: وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) آئندہ عام انتخابات میں کسی جماعت کے ساتھ اتحاد نہیں کرے گی،سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی جاسکتی ہے تاہم کوئی بھی حتمی فیصلہ نواز شریف ہی کریں گے۔
مسلم لیگ (ن) آئندہ عام انتخابات میں دو تہائی اکثریت حاصل کرے گی، نواز شریف دبئی میں بیٹھ کرکوئی پلان نہیں بنا رہے بلکہ ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کےلئےکوششیں کررہے ہیں،9 مئی کے مرکزی کردار کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی نہ کی گئی تو یہ انصاف کے تقاضوں اورانصاف فراہم کرنے والے اداروں کے کردار پرایک سوالیہ نشان ہوگا۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نیازی گروپ کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ کور کمیٹی میں کی جانے والی منصوبہ بندی سے سارے لاعلم نہیں تھے ان میں سے بہت سے لوگوں کو میری منصوبہ سازی کا علم تھا، انہوں نے کہا کہ ایک ادارے کی جانب سے خود احتسابی کی گئی، انہوں نے کہا کہ اگر بروقت ہماری بات سن لی جاتی تو9 مئی کا سانحہ نہ ہوتا، انہوں نے کہا کہ کہ 9اور10 مئی کے واقعہ کے مرکزی سہولت کار اور کردار کے خلاف مقدمہ درج کیوں نہیں ہوا ۔ایک ادارے کی جانب سے خود احتسابی قوم کے لئے اچھا پیغام ہے۔
عدلیہ کو بھی 9 مئی کے واقعہ کا نوٹس لینا چاہیئے، اس واقعہ کے بعد پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی، انہوں نے کہا کہ جسے دبئی پلان کا نام دیا جارہا ہے ( وہ یہ ہے کہ )بار بار نکالے جانے والا نواز شریف دبئی میں بیٹھ کر پاکستان کی معاشی صورتحال بہتر بنانے کے لئے کام کر رہا ہے، وہ محسن پاکستان ہے ان میں اور 9مئی کے واقعے کے مرتکب لوگوں میں فرق واضح ہے، نوازشریف نے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا ، اندھیرے ختم کئے، سی پیک دیا، لوگوں پر واضح ہو گیا ہے کہ نواز شریف ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتا ہے۔

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، بابر اور رضوان آؤٹ
- 22 minutes ago

سعودیہ میں منشیات اسمگلنگ پر افغان شہری کو سزائے موت، وزارت داخلہ کا سخت پیغام
- 14 hours ago

آج سے مون سون بارشوں کی شدت میں اضافے کا امکان
- 3 hours ago

حکومت کوئی بھی ہو، ملک کی ترقی اہم ہے: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق
- 14 hours ago
نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کے قریب تربیتی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ اور ٹرینی معجزانہ طور پر محفوظ
- 14 hours ago

معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کو لاہور ایئر پورٹ سے حراست میں لے لیا گیا
- an hour ago

پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے سے مختلف اضلاع میں سیلاب
- 2 hours ago

واشنگٹن میں بھارت کی اقلیت دشمن پالیسیوں کے خلاف خالصتان کے حق میں ریفرنڈم آج ہو گا
- 3 hours ago

عوام ایکسپریس ٹرین بڑے حادثے کا شکار، لودھراں کے قریب ٹرین کی 5 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں
- 3 hours ago

ڈی آئی خان، نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق، ایک شدید زخمی
- 3 hours ago
بھارت کو ایک اور دھچکا، امریکا نے تجارتی مذاکرات منسوخ کردیئے
- 3 hours ago

اٹلانٹک میں خطرناک پیش رفت: طوفان "ایرن" کیٹیگری 5 میں تبدیل ہونے کے قریب
- 14 hours ago