شہید ذوالفقار علی بھٹو کی قیادت اور سماجی انصاف کی انتھک جستجو عوام میں آج بھی زندہ ہے،سینیٹر شیری رحمان
شہید ذوالفقار علی بھٹو کی قیادت اور سماجی انصاف کی انتھک جستجو عوام میں آج تک گونج رہی ہے


اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی قیادت اور سماجی انصاف کی انتھک جستجو عوام میں آج بھی زندہ ہے، جمہوریت پر ان کا غیر متزلزل یقین اور عام آدمی کو با اختیار بنانے کا عزم ہم سب کے لیے رہنما اصول کا کام کرتا رہے گا۔
بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ5 جولائی کا دن ہماری تاریخ میں یوم سیاہ کے طور پر نقش ہے۔ 5 جولائی1977ء کے اندوہناک دن رونما ہونے والے واقعات نے ہماری جمہوریت کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا اور ہماری قوم پر گہرا اثر ڈالا۔
انہوں نے کہا کہ یہ وہ افسوسناک دن تھا جب لوگوں کی جمہوری امنگوں کا گلا گھونٹ دیا گیا۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی منتخب اور آئینی حکومت کے خاتمے کے بعد پیدا ہونے والے اثرات سے ملک آج تک نہیں نکل پایا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی قیادت اور سماجی انصاف کی انتھک جستجو عوام میں آج تک گونج رہی ہے کیونکہ پاکستان کی ترقی میں ان کاحصہ بے مثال ہے۔
جمہوریت پر ان کا غیر متزلزل یقین اور عام آدمی کو بااختیار بنانے کا عزم ہم سب کے لیے رہنما اصول کا کام کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور تمام ان لوگوں کی قربانیوں کا احترام کرتے ہیں جنہوں نے آئین اور جمہوریت کے لیے جدوجہد کی اور بہت بڑی قیمت ادا کرنے سے بھی گریز نہیں کیا۔
پیپلز پارٹی ایک ایسا جمہوری معاشرہ بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی جہاں آئینی اقدار پروان چڑھیں، جہاں لوگوں کی آواز سنی جائے اور جہاں انصاف تک سب کی رسائی ہو۔ شیری رحمان نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ایک مضبوط جمہوریت اور آئین کو برقرار رکھ کر ہم اپنی قوم کے لیے ایک روشن اور خوشحال مستقبل بنا سکتے ہیں۔

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 21 hours ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 18 hours ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 16 hours ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 19 hours ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 days ago






