سی پیک کے حوالے سے احسن اقبال کا بیان افسوسناک اور غیر ذمہ دارانہ ہے،شاہ محمود قریشی
یہ بات کہ ہمارا آئرن برادر ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کرے گا، حیران کن اور توہین آمیز ہے،وائس چیئرمین پی ٹی آئی


پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سی پیک کے حوالے سے احسن اقبال کا بیان افسوسناک اور غیر ذمہ دارانہ ہے، یہ بات کہ ہمارا آئرن برادر ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کرے گا، حیران کن اور توہین آمیز ہے
اپنے ٹویٹ میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین کا پی ٹی آئی کے ساتھ سی پیک کو آگے لے جانے پر ہمیشہ مضبوط اتفاق رائے رہا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کی قیادت میں ہم نے اپنی حکومت کے تحت سی پیک سے پاکستان کے عزم کو مزید گہرا کرتے ہوئے بہت سے منصوبوں کو کامیابی کے ساتھ شروع کیا۔
The statement made by Ahsan Iqbal with respect to China/CPEC is unfortunate & irresponsible. The insinuation that our iron brother would interfere in our domestic affairs is baffling and insulting.
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) July 9, 2023
With @PTIofficial, there has always been strong consensus on taking CPEC…
شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ ہمارے دور فیصل آباد رشکئی انڈسٹریل زونز کو آپریشنل کر دیا گیا، دھابیجی انڈسٹریل زون کو حتمی شکل دی گئی، جو زیر تعمیر ہے۔ اس کے علاوہ آئی ٹی سائنس، ٹیکنالوجی اور زراعت ان تین نئے مشترکہ ورکنگ گروپس پر بات چیت کی اور سی پیک کے فیز 2 میں شامل کیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں گوادر انڈسٹریل زون کو وسعت دے کر فعال کیا گیا، ،
رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں زیر تعمیر تمام پاور پلانٹس مکمل کیے گئے، بجلی پیدا کرنے کے منصوبے مکمل کیے اور ٹرانسمیشن پروجیکٹ شامل کیے گئے، اس کے علاوہ ہائی وے کے مزید کئی کلو میٹرز کی تعمیر پی ٹی آئی کی حکومت میں مکمل ہوئی، جب کہ مغربی صف بندی کو حتمی شکل دی گئی، اور کام میں تیزی آئی

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 2 گھنٹے قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- ایک دن قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- ایک دن قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 5 گھنٹے قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 5 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 2 دن قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 دن قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- ایک دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- ایک دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 3 گھنٹے قبل





