وزیرِ اعظم شہباز شریف آج زراعت و غذائی تخفظ پر قومی سیمینار میں شرکت کریں گے
جدید زراعت و لائیوسٹاک کی نمائش کا دورہ بھی کریں گے


اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آج (پیرکو)اسلام آباد کنونشن سینٹر میں منعقد ہونے والے زراعت و غذائی تخفظ پر قومی سیمینار میں مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے۔
وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر اعزازی مہمان کے طور پر تقریب میں شرکت کریں گے۔ سیمینار میں وفاقی وزرا برائے خزانہ، دفاع، منصوبہ بندی و خصوصی اقدامات، قومی غذائی تحفظ و تحقیق، اطلاعات و نشریات، تمام صوبوں کے چیف سیکٹریز، زرعی ماہری اور اعلی عسکری حکام بھی شرکت کریں گے۔
گرین پاکستان اقدام کے تحت تمام سٹیک ہولڈرز زرعی شعبے کی پائیدار ترقی اور اس کے معاشی فوائد سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ سیمینار میں کارپوریٹ فارمنگ، پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ، لائیو اسٹاک اور زرعی شعبے میں سرمایہ کاری پر گفتگو ہوگی۔
زرعی پیداوار بڑھانے کیلئے جدید زرعی مشینری، بیج، کھاد، مائیکرو نیوٹریئنٹس اور پیسٹی سائیڈ زکے استعمال پر گفتگو ہوگی۔ وزیرِ اعظم سیمینار سے خطاب بھی کریں گے اور جدید زراعت و لائیوسٹاک کی نمائش کا دورہ بھی کریں گے۔
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- ایک دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 2 دن قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 14 گھنٹے قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 8 گھنٹے قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 13 گھنٹے قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- ایک دن قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 11 گھنٹے قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 2 دن قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 13 گھنٹے قبل






