کیپٹل سمارٹ سٹی پر کام تیز کیا جائے اور شہری سہولیات جیسے ریسکیو 1122، ٹریفک، سیکورٹی اور سی ڈی ایم اے کو مرکزی نظام میں ضم کیا جائے،محسن نقوی


اسلام آباد: وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد سیف سٹی کو کیپٹل سمارٹ سٹی بنانے کا جامع پلان طلب کر لیا ،جس کے تحت یکم جنوری سے اسلام آباد میں بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے داخلے پر پابندی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری نے سیف سٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں وزیر داخلہ نے ڈیجیٹل وال پر شہر کی مانیٹرنگ نظام کا جائزہ لیا اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے امن عامہ کے اقدامات کا مشاہدہ کیا۔ کنٹرول روم میں سپیشل چائنیز ڈیسک پر سیکورٹی سرویلنس کا معائنہ بھی کیا گیا۔
اس دوران وزیر داخلہ کی زیر صدارت سیف سٹی ہیڈکوارٹرز میں اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
دوران اجلاس محسن نقوی نے ہدایت کی کہ کیپٹل سمارٹ سٹی پر کام تیز کیا جائے اور شہری سہولیات جیسے ریسکیو 1122، ٹریفک، سیکورٹی اور سی ڈی ایم اے کو مرکزی نظام میں ضم کیا جائے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےوزیر داخلہ نے کہا کہ کیپٹل سمارٹ سٹی کے سکوپ اور دائرہ کار کو پورے ملک تک بڑھایا جائے گا اور اسلام آباد کو محفوظ ترین شہر بنانے کے لیے اسے ماڈل کے طور پر اپنایا جائے گا۔ محسن نقوی نے کہا کہ سیف سٹی میں اصلاحات اور ٹیکنالوجی کا مؤثر استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے۔
اس موقع پرآئی جی اسلام آباد پولیس نے سیف سٹی سے کیپٹل سمارٹ سٹی منتقلی کے امور پر تفصیلی بریفنگ دی، جس میں بتایا گیا کہ محرم الحرام میں سیف سٹی کیمروں کی مدد سے وقت اور وسائل کی بچت ہوئی۔
اجلاس میں وفاقی سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

بانی ایم کیو ایم ڈرامے باز آدمی ہے، الطاف حسین نے عمران فاروق کو مروایا، مصطفیٰ کمال کا انکشاف
- 2 گھنٹے قبل

پی آئی اے کا نوٹس، جدہ ائیر پورٹ پر ہاتھ پائی کرنے والی ائیر ہوسٹس معطل
- 32 منٹ قبل

معرکہ حق کے بعد پاکستان کا وقار بلند ہوا،مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل تک امن قائم نہیں ہو سکتا،اسحاق ڈار
- ایک دن قبل

مغربی ہواؤں کا سلسلہ کل سےداخل ہونے کا امکان، ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی
- 23 منٹ قبل

سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
- 21 گھنٹے قبل

اسرائیل کا صومالی لینڈ کوالگ ملک تسلیم کرنا عالمی امن کیلئے خطرہ، اعلان مسترد کرتے ہیں،او آئی سی
- ایک گھنٹہ قبل

سیکیورٹی فورسز کی پنجگور میں کامیاب کارروائی ، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

معرکہ حق میں بھارت کےمزید جہاز گراسکتے تھے لیکن ہم نےرحم کیا، پھر جنگ مسلط کی تو ہم تیار ہیں، صدرمملکت
- 19 گھنٹے قبل
علی ظفر کا نیا البم ’روشنی‘ ریلیز ہوتے ہی انٹرنیٹ پر چھا گیا، چند دنوں میں لاکھوں ویوز حاصل کر لیے
- 2 گھنٹے قبل

معروف بھارتی اخبار ’’ دی ہندو‘‘ نے 2025 کوبھارت کی عالمی سطح پر ناکامیوں کا سال قرار دیدیا
- ایک دن قبل

سابق وزیرِ خزانہ اور گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر شمشاد اختر انتقال کر گئیں
- ایک دن قبل

2 سیکنڈ میں 700 کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار، جدید چینی ٹرین نے ریکارڈ بنادیا
- 2 گھنٹے قبل




.jpg&w=3840&q=75)



