اس ملک میں انتقام اور گالم گلوچ کی سیاست کا خاتمہ کریں گے،وفاقی وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کسی جماعت کے ساتھ سیٹ ایڈجسمنٹ نہیں کرے گی، پنجاب کے تمام حلقوں سے لیگی امیدوار کھڑے کریں گے، امید ہے اس مرتبہ سازش نہیں ہوگی۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثںاء اللہ نے کہا کہ ن لیگ پنجاب میں انتخابی مہم شروع کرنے جا رہی ہے، 297 صوبائی اور 146 حلقوں سے انتخاب لڑیں گے۔ دشمن ملک ہم سے معاشی طور پر طاقتور ہے، نواز شریف نے ملک سے بجلی کی لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ کیا مگر ایک شخص نے ملکی سیاست میں زہر بھرا اور نوجوانوں کو گمراہ کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم گالم گلوچ کی سیاست کا خاتمہ، ملک میں قانون و انصاف کی بالادستی کے لئے کام کریں گے، ہم نفرت پر نہیں بلکہ ملک کے استحکام اور ترقی پر یقین رکھتے ہیں۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ایک شخص نےترقی کرتےملک کو واپس پیچھے دھکیل دیا، چار سال تک ملک کی ترقی کا سفر روکا گیا، اس فتنے نے ملکی دفاع پر بھی حملہ کیا۔ مسلم لیگ ن نےدوبارہ ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالی اور شہباز شریف کی قیادت میں ملک کو بحران سے نکالا، ملک کے ڈیفالٹ ہونے کا خدشہ تھا لیکن اب ہم محفوظ ہیں۔
ایک سوال پر وزیر داخلہ نے کہا کہ پنجاب کے تمام حلقوں سے لیگی امیدوار کھڑے کریں گے، صوبے میں سیٹ ایڈجسمنٹ محدودحد تک ہوگی، اپنے کارکنان کو مایوس نہیں کریں گے۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث گروہ کے خلاف کارروائی انتقامی کارروائی نہیں، شہداء کی یادگاروں کی بےحرمتی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہونا چاہئے اور قاسم کے ابو نے کچھ کیا ہے تو قاسم جانے اس کے ابو جانیں۔

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 2 days ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 days ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- a day ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 16 hours ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 days ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- a day ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 13 hours ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 10 hours ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 10 hours ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 14 hours ago



