عالمی نمبر ون کارلوس الکاراز نے نوویک جوکووچ کو ہرا کر پہلی مرتبہ ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا
اپنی اس کامیابی پر بہت خوش ہیں اور میں اس فتح کا کبھی فراموش نہیں کر سکوں گا


لندن: سپین کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار، عالمی نمبر ون اورمیگا ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ کارلوس الکارازنے پہلی مرتبہ ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔
20 سالہ کارلوس الکاراز نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں سربین بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور میگا ایونٹ کے دفاعی چیمپئن نوویک جوکووچ کو شکست دے کر نہ صرف پہلی مرتبہ ومبلڈن اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کیا بلکہ نوویک جوکووچ کا آسٹریلوی ویمن ٹینس سٹار مارگریٹ کورٹ کے 24 میجر سنگلز ٹائٹلز جیتنے کا ریکارڈ برابر کرنے کا خواب بھی چکناچور کر دیا۔
سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملے ۔سپین کے کارلوس الکاراز نے مینز سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اعصاب شکن مقابلے کے بعد حریف 23 گرینڈ سلام ٹائٹلز کے فاتح سربین سٹار اور میگا ایونٹ کے دفاعی چیمپئن نوویک جوکووچ کو 6-1، 6-7(6-8)،1-6، 6-3 اور 4-6 سے شکست دے کر نہ صرف پہلی مرتبہ ومبلڈن اوپن کا ٹائٹل جیتا بلکہ نوویک جوکووچ کی ومبلڈن اوپن کی مسلسل فتوحات کو بھی بریک لگا دی۔
کارلوس الکاراز کی اس فتح سے 36 سالہ سرب کھلاڑی نوویک جوکووچ کےایس ڈبلیو۔ 19 میں لگاتار پانچواں ٹائٹل، آل انگلینڈ کلب میں مردوں کا آٹھواں ٹائٹل اور مجموعی طور پر 24 واں بڑا ٹائٹل جیتنے کے خواب بھی چکناچور کر دیا۔ کارلوس الکاراز نے 4 گھنٹے اور 42 منٹس کے اعصاب شکن مقابلے کے بعد فتح سمیٹی۔پہلی مرتبہ ومبلڈن اوپن ٹینس کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کے بعد کارلوس الکاراز نے کہا کہ وہ اپنی اس کامیابی پر بہت خوش ہیں اور میں اس فتح کا کبھی فراموش نہیں کر سکوں گا، 20 سالہ ہسپانوی سٹار نے کہا کہ الکاراز نے کہا میرے لئے 2013 کے فائنل کے بعد سینٹر کورٹ پر نوویک جوکووچ کو شکست دینے والے پہلاکھلاڑی ہونے کا اعزاز قابل فخر ہے۔
اس وقت جب نوویک جوکووچ اپنی بہترین کارکردگی کے بڑے درجے پر ہے۔ کارلوش الکاراز نے کہا ومبلڈن ٹینس کورٹ پر 10 سال سے ناقابل شکست رہنے والے دفاعی چیمپئن کو ہرانے والا ہسپانوی کھلاڑی ہونا میرے لیے واقع ہی حیرت انگیز ہے۔اس فتح کے بعد کارلوس الکاراز کے گرینڈ سلام ٹائٹلز کی تعداد دو ہوگئی ہے۔ وہ اس سے قبل 2022 کا یو ایس اوپن ٹینس کا ٹائٹل جیت چکے ہیں۔ \932

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- ایک دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- ایک دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- ایک دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- ایک دن قبل







