Advertisement
پاکستان

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس

کانفرنس میں حکومت کی معیشت بحالی کیلئے حکمت عملی کو ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jul 18th 2023, 12:36 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس

آرمی چیف کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی، جس میں شہدا کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا اورحکومت کی معیشت بحالی کیلئے حکمت عملی کو ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت 258 ویں کور کمانڈر کانفرنس ہوئی۔ جس میں ملک کی داخلی سیکیورٹی صورتحال پرتفصیلی بریفنگ دی گئی۔

کور کمانڈرز کانفرنس میں فورم کو معاشی بحالی کے منصوبے، سرمایہ کاری سہولت کونسل کے دائرہ کار سے آگاہ کیا گیا، زراعت، آئی ٹی، معدنیات، دفاعی پیداواری شعبوں میں ترقی کیلئے فوج کی کاوشوں پر بریفنگ دی گئی۔

کور کمانڈر کانفرنس میں جس میں دہشت گردی کے خطرے کے خلاف مادر وطن کے دفاع میں بہادر سپاہیوں کی مسلسل قربانیوں کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں ہمسایہ ممالک میں کالعدم ٹی ٹی پی اور دہشت گرد گروپوں پر بھی بریفنگ دی گئی، اور شرکاء کو بتایا گیا کہ کالعدم ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گرد گروپوں کے دہشت گردوں کی پڑوسی ملک میں محفوظ پناہ گاہیں ہیں، اور انہیں کارروائی کی آزادی میسر ہے، پڑوسی ملک میں ٹی پی پی کا حاصل آزادی اور ہتھیاروں سے پاکستان کا امن متاثر ہوا ہے۔

دہشت گردوں کو ان سہولیات سمیت جدید ترین ہتھیاروں کی دستیابی سے پاکستان کی سیکیورٹی متاثر ہورہی ہے، کانفرنس میں دہشت گرد گروپس کے پاس جدید اسلحے کی موجودگی پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افواج پاکستان کی آپریشنل تیاریوں اور ٹریننگ پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ جب کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ٹریننگ اور پیشہ ورانہ تیاریاں داخلی سلامتی کیلئے ضروری ہیں، بامقصد تربیت ہماری پیشہ ورانہ مہارت کا خاصہ ہے، ہمیں اپنی قومی سلامتی کو لاحق کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے ہمیشہ تیار رہنا چاہیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر کانفرنس میں فورم کو حکومت پاکستان کے معاشی اصلاحات کے پروگرام اور افواج پاکستان کے زراعت، آئی ٹی اور ڈیفنس پروڈکشن کے شعبوں میں کردار پر بھی بریفنگ دی گئی۔

کانفرنس میں اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل کے زیر اہتمام کیے جانے والے اقدامات پر بھی فورم کو بریف کیا گیا، شرکاء نے حکومت پاکستان کی جانب سے معاشی اصلاحات کے لیے اٹھائے جانے والے تمام اقدامات کی حمایت اور تکنیکی مدد فراہم کرنے پر زور دیا۔

Advertisement
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 4 days ago
امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

  • 2 days ago
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 4 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

  • 3 days ago
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

  • 3 days ago
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

  • 3 days ago
ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

  • 2 days ago
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 4 days ago
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

  • 3 days ago
دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

  • 2 days ago
وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

  • 2 days ago
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 4 days ago
Advertisement