Advertisement

حکومت کا سوشل میڈیا پر غیر قانونی لون اپلی کیشنز کیخلاف سخت کارروائی کا آغاز

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 43 غیرقانونی ایپس کو بند کردیا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jul 18th 2023, 12:44 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
حکومت کا سوشل میڈیا پر غیر قانونی لون اپلی کیشنز کیخلاف سخت کارروائی کا آغاز

حکومت نے سوشل میڈیا پر غیر قانونی لون اپلی کیشنز کیخلاف سخت کارروائی کا آغاز کردیا ہے، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 43 غیرقانونی ایپس کو بند کردیا ہے۔

وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق کا کہنا ہے کہ فیس بک، اوردیگرسوشل میڈیا پلیٹ فارمز کےذریعے قرضہ دینے والا مافیا سادہ لوح افراد کو بلیک میل کررہا ہےاور اس طرح کی کمپنیاں سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن میں رجسٹرڈ ہوتی ہیں جبکہ حالیہ واقعات میں عام صارف کے ڈیٹا تک رسائی کے ذریعے بلیک میلنگ کے واقعات ناقابل برداشت ہیں۔

وفاقی وزیر نے اب تک کی کارروائیوں پر بریفنگ لی،انہوں نے کہا کہ صارفین کی آگاہی کیلئے مہم بھی چلائی جائے تاکہ وہ اس طرح سے بلیک میلنگ مافیا کا شکار نہ ہو سکیں ۔۔وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا اشتہارات سےمتاثرہوکرذاتی ڈیٹا کسی سےشیئرنہ کریں، عوام ایسی ایپلی کیشنز کی شکایت، پی ٹی اے، ایف آئی اے سائبر کرائم اور مقامی پولیس کے پاس درج کرائیں۔

وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے کہا کہ ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ شکایات کا انتظارکرنے کے بجائے ایسے عناصر کے خلاف ازخود کارروائی کرے، عوام کی مجبوریوں کا فائدہ اٹھاکرانھیں موت کے اندھیروں میں دھکیلنے والے عناصر کی سرکوبی ضروری ہے، دھمکیاں، بلیک میلنگ، صارف کے ذاتی ڈیٹا کا استعمال خلاف قانون ہے، قرضہ ہزاروں کا اور واپسی لاکھوں میں ہوتی ہے۔

Advertisement
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

  • 3 دن قبل
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

  • 3 دن قبل
ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

  • 2 دن قبل
دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

  • 2 دن قبل
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

  • 3 دن قبل
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 4 دن قبل
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 4 دن قبل
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 4 دن قبل
امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

  • 2 دن قبل
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 4 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

  • 3 دن قبل
وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

  • 2 دن قبل
Advertisement