ہیپاٹائٹس سی کی بیماری کا 80 فیصد بوجھ مصر اور پاکستان پرہے،عارف علوی


صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہاہے کہ پاکستان میں تقریباً ایک کروڑ ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کی سب سے بڑی آبادی کے تناظرمیں ہیپاٹائٹس سی کی سکریننگ اور جلد تشخیص کو ترجیح دینے کی ضرورت ہے، بروقت کارروائی نہ کرنے کی صورت میں پاکستان میں ہیپاٹائٹس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوسکتا ہے جس سے جگر کے کینسر کی تباہ کن وبا پھیلنے کا خطرہ ہوسکتاہے۔
صدرمملکت نے یہ بات ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کے موقع پر کہا کہ آج ہم ہیپاٹائٹس اورمتعلقہ بیماریوں کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے ہیپاٹائٹس کا عالمی دن منا رہے ہیں، ہیپاٹائٹس بی اور سی وائرس سے صحت عامہ کو بڑے خطرات لاحق ہیں، ہیپاٹائیٹس سے دنیا بھر میں بے پناہ بیماریاں اور اموات واقع ہوتی ہیں۔ صدر مملکت نے کہاکہ مشرقی بحیرہ روم کے علاقے میں،
ہیپاٹائٹس سی کی بیماری کا 80 فیصد بوجھ مصر اور پاکستان پرہے اور افسوسناک امر ہے کہ ابھی بھی ہمارا ملک اپنے خطے میں اس بوجھ کا ایک بڑا حصہ دار ہے۔ صدر مملکت نے کہاکہ ہیپاٹائٹس سی ایک خطرناک اور خاموش بیماری ہے، اکثر ہیپاٹائیٹس کی علامات اس وقت تک ظاہر نہیں ہوتی جب تک کہ اس سے جگر کو شدید نقصان نہ پہنچ چکا ہو، وائرس سے متاثرہ افراد برسوں تک اس کو ساتھ لے کر چلتے ہیں جس کے نتیجے میں انہیں جگر کی بیماری اور اگلی اسٹیج کے کینسر کا خطرہ لاحق ہوجاتا ہے۔
صدر نے کہاکہ ہمیں اپنی قوم کی فلاح و بہبود یقینی بنانے کیلئے ہیپاٹائٹس سی کی اسکریننگ اور جلد تشخیص کو ترجیح دینے کی ضرورت ہے، پاکستان میں تقریبا ایک کروڑ ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کی سب سے بڑی آبادی ہے اوریہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنی پوری آبادی کی فعال طور پر اسکریننگ کریں اور ہیپاٹائٹس مثبت افراد کا فوری علاج کریں۔ انہوں نے کہاکہ بروقت کارروائی نہ کرنے کی صورت میں پاکستان میں ہیپاٹائٹس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوسکتا ہے جس سے جگر کے کینسر کی تباہ کن وبا پھیلنے کا خطرہ ہوسکتاہے،
ان گنت اموات، جگر کی بیماری، اور معیشت پر بڑے بوجھ کی صورت میں ہیپاٹائیٹس کے خطرناک نتائج ہو سکتے ہیں۔ صدر مملکت نے کہاکہ ہمیں اپنی قوم کے صحت مند اور خوشحال مستقبل کیلئے آج ہی اقدامات لینا ہوں گے، ہیپاٹائٹس کے عالمی دن پرہم ہیپاٹائٹس کی روک تھام، کنٹرول اور خاتمے کو قومی ترجیح بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں،۔ صدرنے کہاکہ ہم ملک بھر میں احتیاطی تدابیر پر توجہ دیتے ہوئے اسکریننگ، ٹیسٹنگ اور علاج کی سہولیات کو بڑھا رہے ہیں، ہمیں ہیپاٹائیٹس کا خطرہ بڑھانے والے عوامل کو فوری طور پر کم کرنا ہوگا اور لوگوں میں ہیپاٹائٹس سے بچائو، سکریننگ اور علاج کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہوگی

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- a day ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 days ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 days ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 days ago

