ترقی کے حوالہ سے میرانظریہ لوگوں کے معیارزندگی کوبلند کرنے سے جڑاہے،وزیر اعظم پاکستان


وزیراعظم محمدشہباز شریف نے کہاہے کہ بلوچستان کے وسائل پرپہلا حق صوبہ کے عوام کاہے، ترقی کے حوالہ سے میرانظریہ لوگوں کے معیارزندگی کوبلند کرنے سے جڑاہے، بلوچستان اورپاکستان کامستقبل محفوظ اورذمہ دارہاتھوں میں ہیں۔
جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہاکہ کل انہوں نے وفاقی وزرا ، آرمی ونیول چیف، گورنر اوروزیراعلیٰ بلوچستان اورحکومتی افسران کے ہمراہ گوادرمیں اہم دن گزارا، ہم نے ترقی، بنیادی ڈھانچہ اورتعلیمی منصوبوں کے ایک سلسلہ کا سنگ بنیادرکھا ہے جس سے علاقہ کی تقدیربدل جائیگی۔
It was quite an eventful day in Gwadar yesterday where I was joined by federal ministers, Army & Naval Chiefs, Governor & CM Balochistan and the government officials. We inaugurated and laid the foundation stone for a series of development, infrastructural and educational… pic.twitter.com/44WqhLPbET
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 28, 2023
وزیراعظم نے کہاکہ اکادکا کوششوں کے باوجود بلوچستان ہماری اجتماعی غفلت کا نشانہ بناہے، اس صوبہ نے دیگروفاقی اکائیوں کے مساوی ترقی نہیں کی ہے جوباعث شرم ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ ترقی کیلئے ان کانظریہ لوگوں کے معیارزندگی کوبلند کرنے سے جڑاہے۔ لوگوں کی سماجی اورمعاشی ترقی وبہبودہی حقیقی ترقی کا ضامن ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ بلوچستان کے وسائل پرپہلا حق صوبہ کے عوام کاہے، جب ان کے اوران کے بچوں کی زندگی میں بہترتبدیلی آئیگی تو وہ ترقی کے مالک اورحصہ داربن جائیں گے۔
وزیراعظم نے کہاکہ گزشتہ سال آنیوالے بدترین سیلاب کے دوران انہوں نے بلوچستان کے تمام متاثرہ علاقوں کادورہ کیا اورحالات کاخودمشاہدہ کیا۔وزیراعظم نے کہاکہ وہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی سے جڑی ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ لیٹ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب کے دوران بلوچستان کے نوجوانوں سے ان کی ملاقات ان کے دورے کا ایک اہم حصہ تھا۔ ان نوجوانوں کے چمکتے اوردھمکتے چہروں نے انہیں یقین دلایا ہے کہ بلوچستان اورپاکستان کامستقبل محفوظ اورذمہ دارہاتھوں میں ہیں

ڈھاکا: عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا،عبوری حکومت کےسربراہ سمیت ہزاروں افراد کی شرکت
- ایک دن قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 6 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- ایک دن قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 6 گھنٹے قبل

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا
- ایک دن قبل

ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم
- ایک دن قبل

قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا
- ایک دن قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 7 گھنٹے قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 7 گھنٹے قبل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- ایک دن قبل








.webp&w=3840&q=75)