جونی ڈیپ اور ایمبر ہرڈ کے ہتک عزت مقدمے پر مبنی دستاویزی سیریز نیٹ فلکس پر پیش کی جائے گی
ڈیپ بمقابلہ ایمبر کے عنوان سے یہ فلم 16 اگست 2023 سے ناظرین کے لیے دستیاب ہوگی

ہالی ووڈ کے سابق اداکار جوڑے جونی ڈیپ اور ایمبر ہرڈ کے مشہور زمانہ ہتک عزت مقدمے پر مبنی دستاویزی سیریز نیٹ فلکس پر پیش کی جارہی ہے۔
کروڑوں لوگوں کی توجہ کا مرکز بننے والے اس مقدمے میں کمرہ عدالت کی کارروائی کو براہ راست ٹیلی ویژن پر نشر کیا گیا تھا۔ اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر جمعرات کو اس کا پہلا آفیشل ٹریلر جاری کیا۔ ڈیپ بمقابلہ ایمبر کے عنوان سے یہ فلم 16 اگست 2023 سے ناظرین کے لیے دستیاب ہوگی۔
یہ دستاویزی فلم تین حصوں پر مشتمل ہے۔ نیٹ فلکس کے مطابق یہ فلم " بدنام زمانہ ہتک عزت کے مقدمے کا جائزہ لیتی ہے جس نے دنیا کی توجہ ٹک ٹوک کے پہلے مقدمے کے طور پر حاصل کی تھی"
خیال رہے کہ یکم جون 2022 کو ایک جیوری نے سابقہ بیوی ایمبر کی جانب سے تشدد کے مقدمے میں جونی ڈیپ کے حق میں فیصلہ سنایا تھا، اور تائید کی کہ ایمبر ہرڈ نے ان کے خلاف شادی سے پہلے اور بعد میں تشدد کے من گھڑت الزامات لگائے تھے۔
بعد میں جونی ڈیپ نے فیئر فیکس کاؤنٹی کورٹ میں ایمبر ہرڈ کے خلاف واشنگٹن پوسٹ میں لکھے گئے ایک مضمون کی وجہ سے ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔ اس مضمون میں انہوں نے خود کو گھریلو تشدد کی نمائندگی کرنے والی عوامی شخصیت کے طور پر بیان کیا تھا۔
ڈیپ کو اس مقدمے میں $10.35 ملین ہرجانہ ادا کیا گیا، ہرڈ نے ہتک عزت کے تین جوابی دعووں میں سے ایک جیت لیا اور اسے $2 ملین ہرجانہ دیا گیا۔
یہ کیس ایک عالمی میڈیا ایونٹ بن گیا، جس میں سابق جوڑے کے رویے ، حرکات وسکنات اور لباس تک دنیا بھر کے لاکھوں افراد کی توجہ کا مرکز بنے رہے

شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بند کر دیا گیا
- 10 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی تاجک وزیر ِثقافت سےملاقات، تجارت، توانائی سمیت کثیرالجہتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 8 گھنٹے قبل

توہینِ مذہب کیس: یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور
- 14 گھنٹے قبل
تائی پے کے میٹرو اسٹیشن پر حملہ، 9 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک
- 9 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری اور شعبہ جاتی تعاون بڑھانے پر زور
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غلط استعمال سے انفیکشنز میں اضافہ،رپورٹ
- 11 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےشدید جھٹکے
- 14 گھنٹے قبل

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
- 10 گھنٹے قبل

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی مقدمے سے بری، اعجاز چودھری، یاسمین راشد، اور دیگر کو 10،10 سال قید کی سزا
- 13 گھنٹے قبل

ایم کیو ایم کے بانی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ انتقال کر گئیں
- 7 گھنٹے قبل

خصوصی بچوں کی تربیت ، انہیں بااعتماد اور خودمختار بنانا فرض حکومت ِ وقت پر فرض ہے ،وزیراعظم
- 13 گھنٹے قبل

امریکا میں ٹک ٹاک آپریشنز جلد فروخت ہونیکا امکان،معاہدے پر دستخط
- 12 گھنٹے قبل













