مشکل گھڑی میں پاکستان کو مالی تعاون فراہم کرنے پر بھی چین کی حکومت کا شکریہ اداکیا


اسلام آباد: صدر ڈاکٹرعارف علوی نے پاکستان کی معیشت کے مختلف شعبوں خاص طورپر خصوصی اقتصادی زونزمیں چین کی جانب سے سرمایہ کاری بڑھانے پرزوردیا ہے تا کہ دوطرفہ معاشی تعاون مزیدمستحکم بنایاجاسکے۔
وہ چینی صدرشی جن پنگ کے خصوصی نمائندے اورنائب وزیراعظم HE LIFENG سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے اپنے وفد کے ہمراہ ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ڈاکٹرعارف علوی نے کہاکہ پاکستان زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ٹرانسپورٹ اور ٹیکسٹائل کے شعبوں کی ترقی کے لئے چین کے تعاون کاخواہاں ہے۔
صدر نے تنازعہ جموں و کشمیر پر چین کے اصولی موقف کوسراہا، انہوں نے مشکل گھڑی میں پاکستان کو مالی تعاون فراہم کرنے پر بھی چین کی حکومت کا شکریہ اداکیا۔
صدر نے یقین دلایا کہ پاکستان تام علاقائی وعالمی امورپرچین کی پختہ حمایت جاری رکھے گا۔چین کے نائب وزیراعظم نے ڈاکٹرعارف علوی کوچین کے صدر شی جن پنگ کا نیک خواہشات کاپیغام پہنچایا۔

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 3 دن قبل

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 21 گھنٹے قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 15 گھنٹے قبل

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 18 گھنٹے قبل

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 20 گھنٹے قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 15 گھنٹے قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 4 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 3 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 3 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 4 دن قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 15 گھنٹے قبل






