شوگر ملز کے ذریعے مںی لانڈرنگ کیس میں جہانگیر ترین کی عبوری ضمانت میں توسیع
لاہور :شوگر ملز کے ذریعے منی لانڈرنگ کے مقدمات میں جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانت میں 19 مئی تک توسیع کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ کے مقدمے میں سیشن کورٹ میں جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ جہانگیر ترین اور علی ترین نے حاضری مکمل کروائی۔ عدالت نے جہانگیر ترین اور علی ترین کی تفتیش جلد مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے جہانگیر ترین اور علی ترین کی درخواست ضمانت میں 19 مئی تک توسیع کردی۔
اس موقع پر جہانگیر ترین کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تفتیش سےنہیں ڈرتا،انصاف ہوناچاہیے۔میراکیس کریمنل نہیں، نہ ہی اس میں ایف آئی اےکاکوئی کردارہے۔ وزیراعظم سےمیرےدوستوں کی ملاقات ہوئی تھی، سب کومعلوم ہےجوکیسزہورہےہیں اس کی بنیادکچھ اورہے، اپنی پارٹی میں بہت سےلوگوں کی حمایت حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی،ن لیگ سمیت ہماراکسی کےساتھ رابطہ نہیں، شاہ محمودقریشی کےبیان پرکچھ نہیں کہناچاہتا۔عدالت پیشی سے پہلے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور وزراء ماڈل ٹاؤن میں جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر مشاورت کرتے رہے جس میں رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض احمد ، مبین عالم انور ، خواجہ شیراز ، غلام لالی اور سمیع گیلانی سمیت دیگر شریک ہوئے ۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- a day ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- a day ago
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 12 minutes ago
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 14 minutes ago
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- an hour ago

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- a day ago
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- a few seconds ago
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 21 hours ago
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 21 hours ago
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 3 days ago

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 4 hours ago

