کسی بھی حادثے میں جاں بحق ہونے والے صحافی کے لواحقین کو 40 لاکھ روپے ادا کئے جائیں گے،شہباز شریف


وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی کے دوران زندگی کی بازی ہارنے والے صحافیوں کے لئے خصوصی فنڈ کے قیام کا اعلان کیا ہے جس کے تحت ایسے کسی حادثے میں جاں بحق ہونے والے صحافی کے لواحقین کو 40 لاکھ روپے ادا کئے جائیں گے جبکہ وزیراعظم نے صحافیوں کے لئے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہیلتھ کارڈ کابھی اجرا کردیا ہے۔
صحافیوں اور فنکاروں کے لئے ہیلتھ انشورنس کارڈ،پاکستان کوڈ، ڈیجیٹل ریپازٹری آف فیڈرل لازموبائل ایپ اور ویب سائٹ کے اجراکی تقریب سے خطاب کرتےہوئے وزیراعظم نے کہاکہ امراض زندگی کا حصہ ہیں، ہیلتھ کارڈ کے اجرا پر سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اس کے لئے مریم اورنگزیب ، سیکرٹری اطلاعات اور ان کی ٹیم کاخصوصی شکریہ ادا کرتےہیں۔ انہوں نے ایک بڑی ذمہ داری ادا کی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ یہ صحافت کے میدان میں ایک انقلابی قدم ہے۔ ورکنگ جرنلسٹ اپنے فرائض کی ادائیگی بہت سے چیلنجز اور خطرات کاسامنا کرتے ہیں۔ پاکستان کو ڈیجیٹل ریپازٹری آف فیڈرل لاز ، موبائل ایپ اور ویب سائٹ کے اجرا سے اب قوم اور پوری دنیا کو قوانین تک رسائی حاصل ہو گی۔ تمام قوانین اور آئینی دفعات سے فوری طور پر مدد حاصل کی جاسکتی ہے۔ یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب سے مشاورت سے فیصلہ کیا ہے کہ وہ صحافی جو فرائض کی ادائیگی کے دوران زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھیں تو ان کے لئے خصوصی فنڈ کاقیام عمل میں لایا جارہاہے ۔ایسے حادثے کا شکار ہونے والے صحافی کے اہل خانہ کو 40 لاکھ روپے کی رقم کی وزیراعظم فنڈ سے ادائیگی ہو گی ، گو کہ یہ رقم آج کے حالات میں کوئی زیادہ نہیں تاہم یہ شروعات ہے۔ جب پاکستان کو مزید وسائل دستیاب ہوں گے تو اس میں اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ میں وزیراعلیٰ پنجاب تھا اس وقت جو پولیس اہلکار یاآفیسر اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران جانوں کا نذرانہ پیش کرتے تھے ان کو پہلے 30 لاکھ روپے دیئے جاتے تھے اور پھر اسے بعدازاں بڑھا کر 5 کروڑ روپے تک بڑھایا ۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان خوشحال ہوگا تو صحافیوں کے لئے بھی اس فنڈ میں اضافہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ صحافی اپنے فرائض کی ادائیگی میں بڑی محنت سے کام کرتےہیں۔ بطور وزیراعظم مجھے 16ماہ ہو چکےہیں ۔ اس دوران مختلف کالم نگاروں نے تنقید بھی کی ہو گی تاہم میں نے آج تک اس کا برا نہیں منایا۔ یہ آپ کی ذمہ داری ہے، تنقید حقائق پر مبنی ہونی چاہیے ، اس سے رہنمائی اور مدد ملتی ہے اور اگر یہ تنقید حقائق کے برخلاف ہو تو اس سےبگاڑ پیداہوتاہے

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 2 دن قبل

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 2 دن قبل

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 3 دن قبل

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 2 دن قبل

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 18 گھنٹے قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 17 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 18 گھنٹے قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 18 گھنٹے قبل

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 2 دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 12 گھنٹے قبل







