امریکہ پاکستان کے ساتھ ہمارے 76 سالہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،امریکی وزیر خارجہ


امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں پاکستان کو یوم آزادی کی مبارک دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ امریکا اقتصادی کامیابی کے لیے پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔
امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ ریاست ہائے متحدہ امریکا کی حکومت کی طرف سے میں پاکستانی عوام کے ساتھ 14 اگست کو یوم آزادی پر نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔
Happy Independence Day, Pakistan! Sending warm wishes to Pakistanis celebrating August 14th and looking forward to a flourishing #USPak partnership. https://t.co/rYZI6uUhUC
— State_SCA (@State_SCA) August 14, 2023
امریکی وزارت خانہ کی طرف سے مزید کہا گیا کہ جب ہم تعاون کے نئے سال کا آغاز کر رہے ہیں، اور پاکستان انتخابات کے انعقاد کی تیاری کر رہا ہے، ہم جامع اقتصادی ترقی، توانائی کی سلامتی، اور امن اور علاقائی استحکام کو فروغ دینے کے منتظر ہیں۔ ملک کی معاشی کامیابی کے لیے ہماری حمایت جاری رہے گی۔ ہم جمہوری اصولوں اور قانون کی حکمرانی کے احترام کے عزم کا اشتراک کرتے ہیں جو ہماری شراکت داری کو آگے بڑھاتا رہے گا۔
انٹونی نلنکن نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ ہمارے 76 سالہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ ہم دونوں ممالک کے لیے مزید خوشحال مستقبل بنانے کے لیے پاکستان اور امریکا کی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے منتظر ہیں۔
As we commemorate Pakistan's ?? 76th Independence Day, Ambassador Blome sends his best wishes to all Pakistanis. Let's celebrate the shared values that unite our nations and look forward to a future of cooperation, progress, and peace. Happy Independence Day, Pakistan! pic.twitter.com/f4jlQQXKS0
— U.S. Embassy Islamabad (@usembislamabad) August 13, 2023
پاکستان میں امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ تمام پاکستانیوں کو اپنی نیک خواہشات بھیجتے ہیں۔ آئیے ان مشترکہ اقدار کا جشن منائیں جو ہم کو متحد کرتی ہیں۔ تعاون، ترقی اور امن کے مستقبل کے منتظر ہیں۔ یوم آزادی مبارک ہو، پاکستان!
امریکی وزارت خارجہ کے محکمۂ برائے جنوبی اور وسطی ایشیا کے امور نے بھی پاکستان کو یوم آزادی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ 14 اگست کا جشن منانے والے پاکستانیوں کے لیے پرتپاک نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں اور ایک پھلتی پھولتی شراکت کے منتظر ہیں۔

مہک ملک ایک ڈرامے کے عوض کتنی رقم وصول کرتی ہیں؟ڈانسر نے بتا دیا
- 16 گھنٹے قبل

شہریوں کیلئے اچھی خبر، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
- 19 گھنٹے قبل

آئی سی سی نے انڈر 19 ورلڈ کپ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا،پاکستانی آفیشلز بھی شامل
- 15 گھنٹے قبل

صوبائی حکومت نے کراچی سمیت سندھ کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کر دیا
- 18 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 18 گھنٹے قبل

بنوں: امن کمیٹی پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق
- 19 گھنٹے قبل

بیرون ملک جانے والے شہریوں کیلئے اچھی خبر،پاکستان اوریو اے ای کے درمیان پری امیگریشن کلیئرنس پر اتفاق
- 19 گھنٹے قبل

جے یو آئی (ف) کے سینئر رہنما مولانا سلیم اللہ خان ترکئی انتقال کر گئے
- 18 گھنٹے قبل

جاپان جنوبی پنجاب میں بچوں کی صحت کیلئے 18.62 ملین ڈالر گرانٹ دے گا،معاہد ے پر دستخط
- 19 گھنٹے قبل

پاکستان اور مراکش کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط
- 13 گھنٹے قبل

قومی سلامتی کے اُمور میں یکسوئی اور بیانیے پر اتفاقِ رائے وقت کی ضرورت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 17 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ایرکسن کے وفد کی ملاقات، آئی ٹی انفراسٹرکچر کی ترقی یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ
- 13 گھنٹے قبل












.jpg&w=3840&q=75)