کرغزستان کے تجارتی وفد کے سربراہ نے پاکستانی تاجروں کو اپنے ملک کا دورہ کرنے کی دعوت دے دی
دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کی بہت زیادہ گنجائش موجود ہے،زومدیل ایجمبردیف


پاکستان کے دورہ پر آئے ہوئے کرغزستان کے تجارتی وفد کے سربراہ زومدیل ایجمبردیف نے پاکستانی تاجروں کو اپنے ملک کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے تاکہ باہمی تعاون، سرمایہ کاری کے مواقع اور خاص طور پر فوڈ انڈسٹری میں مشترکہ منصوبوں کا جائزہ لیا جا سکے۔
دورے کے آخری مرحلے میں پاکستانی تاجر برادری سے گفتگو کرتے ہوئے زومدیل ایجمبردیف نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کی بہت زیادہ گنجائش موجود ہے، اس دورے کا بنیادی مقصد فوڈ انڈسٹری اور دیگر شعبوں میں تعاون اور سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لینا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک اپنی صلاحیت اور مہارتوں کو یکجا کر کے باہمی طور پر فائدہ مند شراکت داری قائم کر سکتے ہیں جو دونوں معیشتوں کی ترقی میں معاون ثابت ہو گی۔ انہوں نے پاکستانی تاجروں کو دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ایسے دورے آپ کو کرغزستان کے کاروباری منظرنامے کے بارے میں بھر پور آگاہی فراہم کریں گے۔
اس موقع پر پاکستان میں کرغزستان ٹریڈ ہائو س کے چیئرمین مہر کاشف یونس نے کہا کہ ان کا بنیادی مقصد ایسا ماحول فراہم کرنا ہے جہاں تبادلہ خیال اور ملاقاتوں کے بعد مشترکہ منصوبوں اور شراکت داری کو فروغ دیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ شورو کمپنی کےسربراہ اور ہماری ٹیم اس بات کو یقینی بنائے گی کہ پاکستانی تجارتی وفد کا دورہ کرغزستان نتیجہ خیز اور یادگار ہو۔ انہوں نے کہا کہ آئیں ہم مل کر مشترکہ منصوبوں کی بنیاد رکھیں جو ہماری خوشحالی اور معیشتوں کی ترقی کی بنیاد بنیں

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 6 گھنٹے قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 6 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- ایک دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- ایک دن قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- ایک دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- ایک دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 9 گھنٹے قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 دن قبل






