تاجر برادری معاشی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،انوار الحق کاکڑ


نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہےکہ ملکی ترقی کےلئے متحد ہوکر اجتماعی کوششیں کرنا ہوں گی، معاشی ترقی میں تاجروں کا اہم کردار ہے، تاجروں کے مسائل کے حل کےلئے ہرممکن اقدامات کریں گے، منصفانہ اور شفاف انتخابات کےلئے پرعزم ہیں ۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کراچی میں ممتاز کاروباری شخصیات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو وقت جیسی نعمت سے نوازا ہے، ایک دوسرے کےلئے وقت نکالنا سب سے قیمتی ہے، تاجر برادری معاشی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ان کی بدولت کارہائے روزگار چل رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تاجر برادری رزق حلال کماتی ہے، تاجر کماتے ہیں، ٹیکس دیتے ہیں، یہ ٹیکس محروم طبقات کی فلاح وبہبود پر خرچ کیا جاتا ہے۔
نگران وزیراعظم نے کہاکہ یہ سماجی خدمت ہے جو حکومت کا بھی مقصد اورنصب العین ہے، بجلی اور گیس کے مسائل یقیناً ہیں اور ان کو اپنے وسائل کے مطابق حل کریں گے۔ ہمارا مینڈیٹ بہت محدود ہے، ہم نےانتخابات کے انعقاد میں معاونت فراہم کرنی ہے اور روزمرہ امور چلانے ہیں، قومی اور بین الاقوامی معاہدوں کی پاسداری کرنی ہے، آئینی و قانونی امور کا تسلسل قائم رکھتے ہوئے نئی جمہوری حکومت کے قیام تک اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے تاکہ نظام میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہو اور انتقال اقتدار کا مرحلہ خوش اسلوبی سے مکمل ہو ۔
انہوں نے کہاکہ دنیا میں پرامن انتقال اقتدار کا اصول طے ہے اور ہم سب اس پر عمل پیرا ہیں، کراچی اور یہاں کی تاجر برادری ملک کی شان ہے، کراچی کی تاجر برادری کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے، ہمیں سماجی خدمات میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے، ٹیکس چوری سے متعلق آدھا سچ سامنے آتا ہے کہ ٹیکس کی درست تقسیم نہیں ہوتی۔گورننس بڑا مسئلہ ہے، سستی بجلی کی فراہمی یقینی نہیں بنائی جائے گی تو ملک میں صنعتیں کیسے فروغ پائیں گی۔
انوار الحق کاکڑ نے کہاکہ میں یقین دلاتا ہوں کہ ہم مل کرمثبت تبدیلی لائیں گے، ہمیں ایک دوسرےکو سننا ہوگا، ملک کی مجموعی معاشی ترقی کا سفر متحد ہوکر پایہ تکمیل تک پہنچایا جاسکتا ہے، پاکستان بالخصوص بلوچستان قدرتی نعمتوں سے مالا مال ہے، ملک کو خوراک کی کمی کا سامنا اور لوگ مایوسی کا شکار ہیں، سوال یہ ہے کہ ہم ہرچیز کو منفی انداز میں کیوں لیتے ہیں۔معاشرے میں تاجروں اور کاروباری افراد کا اہم مقام ہے، پاکستانی تاجروں کی عالمی منڈی میں ساکھ اور وقار ہونا چاہئے، تاجروں کومتحد ہوکرپاکستانی برینڈ بنانا چاہئے، تاجروں کو ہرممکن تعاون فراہم کرنے کےلئے تیار ہیں۔

قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا
- ایک دن قبل

ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم
- ایک دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- ایک گھنٹہ قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 6 گھنٹے قبل

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا
- ایک دن قبل

ڈھاکا: عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا،عبوری حکومت کےسربراہ سمیت ہزاروں افراد کی شرکت
- ایک دن قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 6 گھنٹے قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 6 گھنٹے قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 7 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- ایک دن قبل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- ایک دن قبل








.webp&w=3840&q=75)