Advertisement
پاکستان

شہبازشریف کا نام بلیک لسٹ سےنکلوانے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع

شہباز شریف نےاپنا نام بلیک لسٹ سےنکلوانےکیلئےلاہور ہائیکورٹ سےرجوع کر لیا، شہباز شریف کی درخواست میں وفاقی حکومت ،وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر May 7th 2021, 4:42 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کےمطابق شہباز شریف نےاپنا نام بلیک لسٹ سےنکلوانےکیلئےلاہور ہائیکورٹ سےرجوع کر لیا، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہلاہور ہائیکورٹ سے آشیانہ اقبال ریفرنس اور رمضان شوگر ملز ریفرنس  میں ضمانت ملی، بیرون ملک گیا اور پھر وطن واپس بھی آگیا،وفاقی حکومت کی جانب درخواست گزار کا نام بلیک لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

درخواست گزار کا نام بلیک لسٹ میں شامل کرنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، شہباز شریف کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی  کہ وفاقی حکومت کو نام بلیک لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا جائے۔

Advertisement