لاہور : پاکستانی فلم ’ کاف کنگنا ‘ کی ہیروئن اور اداکارہ ایشل فیاض نے انکشاف کیاہے کہ ان کے سوتیلے باپ نے انہیں تین سے چار مرتبہ زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی ۔
تفسیلات کے مطابق نجی ٹی وی کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں میزبان نے ایشل فیاض سے بچپن سے متعلق سوالات پوچھے ، انہوں نے بتایا کہ میری عمر 3 سال تھی جب والد کا انتقال ہو گیا جس کے بعد امی نے دوسری شادی کر لی، تھوڑی سی بڑی ہوئی تو سوتیلے باپ نے زیادتی کرنے کی کوشش کی اور یہ صرف ایک نہیں بلکہ 3 بار ہوا۔
ایشل کا کہنا تھا کہ جب چوتھی بار انہوں نے میرے ساتھ زبردستی کرنے کی کوشش کی تو میں نے اپنی بہن کو مطلع کیا جس کے بعد ہم امی کے پاس گئے اور پوری کہانی بتائی۔دوران انٹرویو اداکارہ نے انکشاف کیا کہ اس سارے واقعے کے بعد امی اور ان کے درمیان طلاق ہو گئی۔
یاد رہے کہ ایشل فیاض اور خلیل الرحمان قمر کی شادی کی افواہیں گردش کرتی رہیں تھیں جس پر اداکارہ نے خاموشی توڑتے ہوئے ان کی تردید کی اور کہا کہ اللہ جانتا ہے کہ میری اور خلیل الرحمان کی شادی کی افواہیں کس نے پھیلائیں مجھے اس بارے میں کوئی علم نہیں۔
ایشل نے کہا جب میری اور خلیل الرحمان کی شادی کی افواہیں پھیلیں تو میں ڈر گئی تھی اور میں اپنے کمرے میں اکیلے بیٹھ کر رو رہی تھی لیکن مجھے میری والدہ نے سمجھایا ڈر کے بیٹھنے سے کچھ نہیں ہوگا لوگوں کے سامنے جاو اور وضاحت دو جس کے بعد میں نے انٹرویو میں ان تمام افواہوں کو جھوٹا قرار دیا۔
اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی
- 9 گھنٹے قبل
پاکستان فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے ، ہمیں اپنی شناخت برقرار رکھنی ہے ، وفاقی وزیر تعلیم
- 13 گھنٹے قبل
اسمگلنگ کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن جاری
- 15 گھنٹے قبل
کو ئٹہ : کوئلہ کان میں گیس دھماکے کے باعث 12 کانکن زیر زمین پھنس گئے
- 9 گھنٹے قبل
وزارت مذہبی امور کی خالی نشستوں کیلئے کل سے حج درخواستیں طلب کی جائیں گیں
- 12 گھنٹے قبل
پیپلز پارٹی کا ن لیگ کیخلاف پنجاب میں سیاسی دباؤ بڑھانے کا فیصلہ
- 14 گھنٹے قبل
عطاتارڑ نے علی امین گنڈا پور کے بیان پر رد عمل دے دیا
- 12 گھنٹے قبل
صومالین سفیر کی صدر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی سے ملاقات
- 12 گھنٹے قبل
قومی بلے باز صائم ایوب کا دوسرا چیک اپ مکمل
- 8 گھنٹے قبل
نوجوانوں نے لائیو اسٹاک اسکیم کا بھر پور خیر مقدم کیا، وزیر اعلی پنجاب
- 15 گھنٹے قبل
ٹھٹھہ: حادثے کے بعد کار میں آگ بھڑک اٹھی،4 افراد جاں بحق
- 13 گھنٹے قبل
چیمپئنز ٹرافی کے لیے آئی سی سی وفد کا نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ
- 14 گھنٹے قبل