Advertisement
تجارت

ایمازون نے پاکستان کو سیلرلسٹ میں شامل کرلیا

اسلام آباد :مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے اعلان کیا ہے کہ آن لائن ریٹیل کی عالمی شہرت یافتہ امریکی کمپنی ایمازونکچھ روز میں پاکستان کو اپنے فروخت کنندگان (سیلر لسٹ ) میں شامل کرے گا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر May 7th 2021, 4:25 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق  مشیر تجارت  عبدالرزاق داؤدکی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ  ٹوئٹر پر جاری بیان میں  کہنا تھا کہ ہم  نے کردکھایا ہے ، ایمازون کے ساتھ گزشتہ سال سے بات چیت چل رہی تھی،اور اب یہ باضابطہ طورپر   مکمل ہو رہا ہے۔   انہوں نے کہا کہ ایمازون کچھ روز میں پاکستان کو اپنے فروخت کنندگان کی فہرست میں شامل کرےگا۔  ہمارے نوجوانوں ، ایس ایم ایز اور خواتین کاروباری افراد کے لئے ایک بہت بڑا موقع ہے۔   

مشیرِ تجارت نے کہا کہ ای کامرس پالیسی کا ایک اہم سنگ میل پورا ہورہا ہے،  ایمازون لسٹ میں شامل ہونا ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔

دوسری جانب  وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور  شہباز گل نے بھی ٹوئٹر پر اس خبر کوشئیر کرتے ہوئے  خوشی کا اظہار کیا۔ان کاکہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں جو کام پچھلے دس سال سے نا ہوسکا وہ بالآخر موجودہ حکومت نے کر دکھایا ہے ۔ایماوزن  نے پاکستان کو سیلر لسٹ میں شامل کردیا ہے۔  اس سے پاکستان عالمی منڈی میں شامل ہوگیا ہے۔انہوں نے وزیراعظم ک شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ اس سے اربوں کی سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

واضح رہے کہ دنیا کے سب سے بڑے ای کامرس پلیٹ فارم ایمازون کی سیلر لسٹ میں شامل ہونے سے پاکستان میں اربوں روپوں کی سرمایہ کاری ہوگی اور روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔اس لسٹ میں شامل ہونے سے پاکستان میں ای کامرس کو فروغ ملے گا اور صارفین کو معیاری اشیاء دستیاب ہوں گی۔خیال رہے کہ آن لائن ریٹیل کی عالمی شہرت یافتہ امریکی کمپنی ایمازون دنیا کی سب سے زیادہ قابلِ قدر کمپنیوں میں سے ایک ہے جس کے بانی جیف بیزوس ہیں۔

Advertisement