چیئرمین آئی پی او کا ٹیم کے ہمراہ سیالکوٹ چیمبر کا دورہ،پیشہ وارانہ امور بارے تبادلہ خیال کیا
چیمبر کی دعوت پر یہاں تشریف لائے اور آئی پی او سے متعلقہ مسائل پر براہ راست تبادلہ خیال کرنے کا موقع فراہم کیا


سیالکوٹ: چیئرمین انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن آف پاکستان (آئی پی او)فرخ عامل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کا دورہ کیا، ا ن کی ٹیم میں ڈپٹی ڈائریکٹر آئی پی او انجم رضا اور ڈپٹی ڈائریکٹر ام سلمیٰ شامل تھے۔
صدرسیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (ایس سی سی آئی)عبدالغفور ملک نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔ انہوں نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے چیئرمین ٹی او اور ان کی ٹیم کو چیمبر آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا کہ وہ چیمبر کی دعوت پر یہاں تشریف لائے اور آئی پی او سے متعلقہ مسائل پر براہ راست تبادلہ خیال کرنے کا موقع فراہم کیا۔
انہوں نے معزز مہمانوں کو سیالکوٹ سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یہ شہر ملک کا اہم برآمدی شہر ہے جو بین الاقوامی معیار کی مصنوعات برآمد کر کے نہ صرف پوری دنیا میں وطن عزیز کا نام روشن کیے ہوئے ہے بلکہ اس حاصل ہونے والا قیمتی زرمبادلہ (2.5 ارب امریکی ڈالر )ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیالکوت چیمبر پاکستان کی واحد ٹریڈ آرگنائزیشن ہے جس نے فروغ برآمدات کے ساتھ ساتھ شہر کو سنوارنے کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت ایک نئے کلچر کو جنم دیا اور کروڑوں روپے کی لاگت سے کئی اہم سماجی و کاروباری منصوبے جن میں سیالکوٹ ڈرائی پورٹ، سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ، بلا سود قرضوں کی فراہمی کے لیے خود کفالت روزگار ٹرسٹ اور ایئر سیال سمیت دیگر کئی اہم ترقیاتی منصوبے انتہائی کامیابی کے ساتھ مکمل کیے، جس کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی جانب سے اس چیمبر کو “ڈویلپمنٹ لیڈرشپ ایوارڈ” جیسے اہم اعزاز سے بھی نوازا گیا۔

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 days ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 days ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 hours ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 days ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 days ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 3 hours ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 hours ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 days ago






