دورہ سعودی عرب : وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، کئی معاہدوں پر دستخط
جدہ : وزیراعظم عمران خان تین روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے، وزیراعظم کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ون آن ون ملاقات ہوئی ہے جبکہ دونوں ملکوں کے درمیان 5 معاہدوں پر بھی دستخط ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کادورہ سعودی عرب اورسعودی ولی عہد سے ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ۔ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے جدہ میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیزآل سعود سے ملاقات کی ہے ،ملاقات میں دوطرفہ، علاقائی اوربین الاقوامی امور پر بات چیت کی گئی، وزیراعظم نے دورہ سعودی عرب کی دعوت پر ولی عہد کا شکریہ ادا کیا، وزیراعظم نے رمضان المبارک کے خصوصی ایام میں مقامات مقدسہ میں جانے کا موقع فراہم کرنے پراظہارتشکرکیا۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تاریخی تعلقات، مشترکہ اقدار، باہمی اعتماد کووسعت دینے کے عزم کا اظہارکیا، وزیراعظم نے سعودی عرب کی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی مستقل حمایت کی یقین دہانی کرائی، وزیراعظم نے پاکستانی عوام کی طرف سے مقدس سرزمین سے خصوصی عقیدت کا اظہارکیا۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان اورولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا تمام شعبوں میں دوطرفہ سیاسی، معاشی، تجارتی، دفاعی اورسیکیورٹی تعلقات کو مزید بڑھانے پراتفاق کیا گیا، پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری، توانائی کے شعبے میں تعاون اورسعودی عرب میں پاکستانیوں کے لیے ملازمت کے مواقع بڑھانے پرزوردیا گیا، وزیراعظم نے ولی عہد کے شروع کیے گئے "گرین سعودی عرب اورگرین مشرق وسطی" کے اقدامات کوسراہا۔
وزیراعظم نےولی عہد کے وژن اور"10 ارب درخت" سمیت ماحول سے متعلق اپنے اقدامات کے مابین ہم آہنگی پیدا کرنے کی امید ظاہرکی، دونوں رہنماؤں نے باہمی تعاون سے زیادہ سے زیادہ باہمی فائدہ اٹھانے پر تبادلہ خیال کیا، وزیراعظم نے کوویڈ 19 کے دوران پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیادونوں رہنماوں کی ملاقات میں علاقائی اوربین الاقوامی امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے جموں وکشمیرتنازعہ کے پرامن حل کی اہمیت پرزوردیا، وزیراعظم نے افغانستان میں امن اورمفاہمت کے لیے پاکستان کی مستقل کوششوں پر بھی بات کی، وزیراعظم نے علاقائی امن و سلامتی کے فروغ کے لیے سعودی ولی عہد کے اقدامات کو سراہا۔
وزیراعظم اورولی عہد نے سعودی پاکستان سپریم کوآرڈینیشن کونسل کےقیام سے متعلق معاہدے پردستخط کیے، سعودی پاکستان سپریم کوآرڈینیشن کونسل تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ میں کردارادا کرے گی، دونوں رہنماؤں کی موجودگی میں کئی مفاہمت کی یادداشتوں پردستخط کیے گئے، پاک سعودی عرب میں جرائم کے خلاف جنگ میں تعاون سے متعلق معاہدہ بھی شامل ہے، سزا یافتہ افراد کی منتقلی، منشیات کی روک تھام، پن بجلی گھرسمیت مختلف یادداشتوں پربھی دستخط ہوئے، وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کو جلد دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی ہے ۔
وزیر اعظم عمران خان کے اعزاز میں محمد بن سلمان کی جانب سے عشائیہ بھی دیا گیا، وزیراعظم کل عمرہ کی ادائیگی اور روضہ رسول ؐ پر حاضری بھی دیں گے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم 3 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچے ہیں ۔جدہ ائیرپورٹ پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزرا نے پرتپاک استقبال کیا۔وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اطلاعات فواد چودھری، گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان اور صوبائی وزیر خوراک عبدالعلیم خان بھی ہیں۔

بھاٹی گیٹ کے قریب نالے میں گرنے والی خاتون اور بچی کی17 گھنٹوںبعد نعشیں مل گئیں
- 4 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 169 رنز کا ہدف
- 2 گھنٹے قبل

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جامعہ کراچی میں طلباء و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست
- 3 گھنٹے قبل

کولمبیا میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ،سوار تمام افراد جاں بحق
- 2 گھنٹے قبل

عالمی استحکام فورس میں شمولیت کا فیصلہ نہیں ہوا، پاکستان ابراہیمی معاہدے کا حصہ نہیں بنے گا،دفتر خارجہ
- 4 گھنٹے قبل

یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان،سمری تیار
- 3 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی بالکل ٹھیک ہیں، تمام قیدیوں کو صحت کی سہولیات میسر ہیں،عطاء اللہ تارڑ کی وضاحت
- 4 گھنٹے قبل

چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر کا بہاولپور چھاؤنی کا دورہ، جدید جنگی مشق “اسٹیڈفاسٹ ریزولو” کا مشاہدہ
- 4 گھنٹے قبل
اگر دباؤ ڈالا گیا تو ایران ایسا ردعمل دے گا جو پہلے کبھی نہیں دیا: ایرانی مشن
- 21 گھنٹے قبل

قومی ادارہ صحت نے نیپاہ وائرس کی ٹیسٹنگ کٹس حاصل کرلیں
- 4 گھنٹے قبل

سونا لوگوں کی پہنچ سے دور،فی تولہ مزید 21 ہزارروپے مہنگا، نئی قیمت کیاہو گئی؟
- 3 گھنٹے قبل

شی جن پنگ سے برطانوی وزیرِاعظم کی ملاقات،دو طرفہ تعلقات ،تعاون اور تجارت کو فروغ دینے کا عزم
- 3 گھنٹے قبل





.jpg&w=3840&q=75)




