کورونا کچھ نہیں محض وقتی زکام ہے، کورونا کا شکار کنگنا رناوت کا بیان سامنے آگیا
ممبئی : بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ، ان کا کہنا ہے کہ کورونا محض وقتی زکام ہے اور کچھ نہیں ، اسے کچھ زیادہ ہی اہمیت دی جا رہی ہے اسکے علاوہ کچھ نہیں ۔ وہ جلد ہی اسے شکست دے دیں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کنگنا رناوت کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ۔ ہفتے کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر انہوں نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئےاپنے فالوورزسے کہا کہ طبیعت کی ناسازی پر انہوں نے اپنا ٹیسٹ کروایا، ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے پر اپنےآپ کو قرنطینہ کر لیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے اپنی ایک تصویر کے عنوان کے ساتھ لکھا کہ "میں گزشتہ کچھ دنوں سےآنکھوں میں جلن کے ساتھ بہت تھکن محسوس کر رہی تھی اور ہماچل جانے کا سوچ رہی تھی ، کل میں نے ٹیسٹ کروایا اور آج نتیجہ مثبت آگیا "۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے انداہ نہیں تھا کہ یہ وائرس میرے جسم میں موجود ہے ۔ مگر اب تشخیص ہو چکی ہے تو میں اسے شکست دے دوں گی۔ لوگ اسے اپنے آپ پر حاوی نہ ہونے دیں ،اگرآپ اس سے خوفزدہ ہیں تو یہ آپ کو زیادہ خوفزدہ کرے گا ۔یہ ایک وقتی زکام کے سِوا کچھ نہیں ہے جسے بہت اہمیت دی جا رہی ہے "۔
View this post on Instagram
اداکارہ کے اس بیان کی وجہ سے انہیں سوشل میڈیا پر آڑے ہاتھوں لیا جارہا ہے ،اس سے قبل بھی انہیں متعدد بار ماسک نہ پہننے اور بنیادی کورونا پروٹوکولز پر عمل سے انکار کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے ۔ بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت اپنے بے باک اور متنازع بیانات کے لیے خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں اور گذشتہ روز ان کے کئی متنازع ٹویٹ سامنے آئے جس کے بعد اب ان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کر دیا گیا ۔
واضح رہے کہ بھارت میں کورونا سے اموات اور کیسز کی صورتحال انتہائی سنگین ہوتی جارہی ہے ، بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 18 لاکھ 92 ہزار سے زائد ہے اور 2 لاکھ 38 ہزار 270 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 17 hours ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 hours ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- a day ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 days ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 17 hours ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- a day ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 days ago





