واشنگٹن : دنیا بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں ، عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا بھرمیں متاثرین کی تعداد 15 کروڑ 75 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ 32 لاکھ83 ہزار 911 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا کا قہر برقرار، مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ کورونا وائرس کے کیسز اور اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے ، امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 94 ہزار 911 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 34 لاکھ 18 ہزار 826 متاثر ہیں۔
ایک ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے دوسرے نمبر پر ہے ، بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 18 لاکھ 92 ہزار سے زائد ہے اور 2 لاکھ 38 ہزار 270 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 50 لاکھ 87 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 4 لاکھ 19 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔فرانس میں 57 لاکھ 47 ہزار سے زائد افراد متاثر اورایک لاکھ 6 ہزار 101 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
روس میں 48 لاکھ 63 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 12 ہزار 622 ہے۔برطانیہ میں 44 لاکھ 31 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور ایک لاکھ 27 ہزار 598 اموات ہوچکی ہیں۔ترکی میں 49 لاکھ 98 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 42 ہزار 465 اموات ہوئی ہیں۔
دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 13 کروڑ 49 لاکھ 75 ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 92 لاکھ 87 ہزار سے زائد ہے۔واضح رہے کہ کورونا وائرس سال 2019 دسمبر میں چین میں رپورٹ ہوا، 11 مارچ 2020 کو اسے ’’عالمی وبا‘‘ قرار دیا گیا۔ اب تک 185سے زائد ممالک اس عالمی وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔

پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان
- 2 دن قبل

متروکہ وقف املاک بورڈ کے 359ویں اجلاس کا دوسرا روز، 13 اہم ایجنڈا آئٹمز زیر بحث
- 2 دن قبل

پاکستان میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا
- 19 گھنٹے قبل

دورہ میران شاہ: آرمی چیف کا دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرنے کے عزم کا اظہار
- 2 دن قبل

نیشنل گرڈ پاکستان کا بجلی کے ترسیلی نظام کو مضبوط بنانے کیلئے 100 ارب روپے کے صکوک پروگرام کا منصوبہ
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

شعیب ایوب بٹالوی کی موٹیویشنل تقریر نے حاضرین کے دل جیت لیے
- 2 دن قبل

پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا
- 14 دن قبل

پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ فوجی مشق ایلانگ اسٹرائیک تھری پبی میں اختتام پذیر
- 21 گھنٹے قبل

الزامات کی بجائے خطے کے مسائل کوحل کرنے کی ضرورت ہے، مصدق ملک کی نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو
- 19 گھنٹے قبل

وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ
- 14 دن قبل

پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا گیا، رضوان، امام، صائم اور شان مسعود جگہ بنا نے میں ناکام
- 15 گھنٹے قبل







