لاہور : کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے لاہور میں آج سے مکمل لاک ڈاؤن کا آغاز ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں آج سے 16 مئی تک مکمل لاک ڈاون نافذ ہے۔ شہر کی چھوٹی بڑی تمام مارکیٹیں بند ہیں، ہال روڈ پر اکا دکا اسٹالز لگاکر کاروبار جاری ہے۔ما رکیٹیں بند ہونے سے سڑکوں پر معمول سے کم ٹریفک ہے جبکہ شہر میں روزمرہ اشیاء کی دکانیں کھلی ہیں۔ لاہور میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران بھی کورونا مثبت کیسز کی شرح 18 فیصد جبکہ پنجاب میں مثبت کیسز کی شرح 11 اعشاریہ 33 فیصد رہی۔ آج سے صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک بڑی مارکیٹیں اور شاپنگ پلازے کھلے رہنے کی چھوٹ بھی ختم کر دی گئی، تاہم ہفتے اور اتوار کو بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت ہے ۔
کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد عثمان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عیدالفطرکی طویل تعطیلات کا مقصد کورونا کاپھیلاؤ روکنا ہے۔لاہور ڈویژن میں 8 تا 16 مئی تمام سیاحتی اور تفریحی مقامات بند رہیں گے۔کشمیر، گلگت بلتستان کے مقامی افراد کو عید کیلئے واپسی پر کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔ بین الصوبائی اور اندرون و بیرون شہر پبلک ٹرانسپورٹ مکمل بند رہے گی۔ کمشنر لاہور نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کے پھیلاوروک تھام کیلئے گھروں تک محدود رہیں ، محفوظ رہیں۔ زندگی خوبصورت اور قیمتی ہے ،احتیاط میں شفاء اور بچاؤ ہے۔
ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے 1817 نئے کیسز، مجموعی تعداد 316,334 ہو گئی۔ لاہور میں مزید 20 اموات، کے بعد اموات کی کل تعداد 3669 ہو چکی ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے اور یومیہ کیسز اور اموات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید120افراد چل بسے ۔ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار797ہوگئی ہے،جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 54ہزار 240ہو گئی ہے ۔
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- ایک دن قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 6 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- ایک گھنٹہ قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 7 گھنٹے قبل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- ایک دن قبل

ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم
- ایک دن قبل

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا
- ایک دن قبل
.jpg&w=3840&q=75)
ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 6 گھنٹے قبل

قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا
- ایک دن قبل

ڈھاکا: عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا،عبوری حکومت کےسربراہ سمیت ہزاروں افراد کی شرکت
- ایک دن قبل







.webp&w=3840&q=75)


