بجلی چوری کے باعث بجلی کے بلوں کی ادائیگی کرنے والے صارفین کو بجلی کے زیادہ نرخ ادا کرنے پڑتے ہیں،محمد علی


نگران وفاقی وزیر توانائی محمد علی نے کہا ہے کہ بجلی چوری کے باعث بجلی کے بلوں کی ادائیگی کرنے والے صارفین کو بجلی کے زیادہ نرخ ادا کرنے پڑتے ہیں، ہر علاقے میں بجلی چوری اور ریکوری کی صورتحال مختلف ہے، گھریلو صارفین میں بعض بجلی چوری کرتے ہیں اور بعض بل ہی ادا نہیں کرتے جس کی وجہ سے بل ادا کرنے والے صارفین پر بوجھ پڑتا ہے۔
نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم کی ہدایت پر بجلی چوری روکنے کے لئے کریک ڈائون شروع کرنے جا رہے ہیں ،پاکستان میں 10 ڈسٹری بیوشن کمپنیاں موجود ہیں،اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ملتان کی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں 79 ارب یونٹس کا نقصان ہوتا ہے،صرف پانچ ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی 344 ارب روپے کی بلنگ میں سے 100 ارب روپے کا نقصان ہے جبکہ پشاور، حیدر آباد، کوئٹہ، سکھر اور قبائلی علاقہ جات/اے جے کے میں 489 ارب روپے کا نقصان ہے اور ان پانچ کمپنیوں کی 60 فیصد ریکوری نہیں ہوتی ۔
نگران وزیر توانائی نے کہا کہ بہت سے ایسے علاقے ہیں جہاں چوری کی شرح بہت زیادہ ہے،مردان اور شکارپور میں بجلی کے نقصان کی شرح بہت زیادہ ہے، جن علاقوں میں بجلی کی چوری زیادہ ہے اس کا ڈیٹا زیادہ موجود ہے ، مردان کے صرف ایک علاقے سے ایک ارب سے زیادہ کا نقصان ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں 50 سے 60 فیصد چوری ہے وہاں پرائیویٹ سیکٹر کو شامل کیا جائے گا۔
وزیر توانائی محمد علی نے کہا کہ بجلی چوری کو کنٹرول کرنے کے تین اقدامات اٹھائے ہیں، بجلی کی کم چوری والے علاقوں میں ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا، 60 فیصد سے زائد بجلی چوری والے علاقوں میں کریک ڈائون شروع کیا جائے گا، ڈسٹری بیوشن کمپنیز کی انتظامیہ کی کارکردگی کو بہتر بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی چوری میں ملوث اہلکاروں کی فہرست تیار کرلی گئی ہے، بجلی چوری کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے فیڈرز کا ڈیٹا حاصل کرلیا ہے، بجلی چوری میں ملوث افسران اور اہلکاروں کے تبادلے کئے جائیں گے جن کی فہرست الیکشن کمیشن کو بھجوا دی ہے۔
محمد علی نے کہا کہ پی پی ایم سی کے تحت اسلام آباد میں ڈیش بورڈ بنایا گیا ہے اوربجلی چوری کے کیسز سننے کے لئے سپیشل عدالتوں کا قیام زیر غور ہے ، ہر ڈسکو کی پرفارمنس کو ڈے ٹو ڈے مانیٹر کیا جائے گا ۔ دنیا بھر میں ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کا کنٹرول صوبوں کے پاس ہوتا ہے، صوبائی سطح پر ٹاسک فورس کے قیام سے بجلی چوری پر قابو پایا جائیگا ۔ ڈسکوز کو صوبوں کے حوالے کرنے اور نجکاری کا آپشن بھی زیر غور ہے۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے اس حوالے سے آئی ایم ایف سے معاہدہ ہو جائے گا اور آئندہ ایک سے دو روز میں عوام کیلئے ریلیف کا اعلان کیا جائے گا۔ سیکریٹری توانائی راشد لنگڑیال نے کہا کہ کئی علاقوں میں بجلی کی چوری زبردستی کی جاتی ہے، لوگ خواتین کو ساتھ لیکر باہر نکل آتے ہیں ۔ سیکریٹری پاور ڈویژن نے کہا کہ خصوصی ٹاسک فورس بنانے کا مقصد چوری روکنا ہے جبکہ کریمنل ایکٹ سے متعلق فیصلہ صوبائی اور وفاقی حکومت کا اختیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈسکوز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو غیر سیاسی کیا جائے گا۔

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- 2 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 6 گھنٹے قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 9 گھنٹے قبل

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار
- 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- ایک دن قبل

نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- ایک دن قبل

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی
- ایک دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 12 گھنٹے قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 11 گھنٹے قبل



