افغانستان میں انخلا کے وقت ایسا کوئی اسلحہ نہیں چھوڑا جو دہشت گردوں کے ہاتھ لگا ہو،امریکا
انخلا کے وقت چند جہاز اور معمولی سامان ایئرپورٹ پر چھوڑا گیا جو قابلِ استعمال حالت میں نہیں تھا،نیشنل سکیورٹی کونسل

امریکہ کی نیشنل سکیورٹی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ اُن کی افواج نے افغانستان میں انخلا کے وقت ایسا کوئی اسلحہ نہیں چھوڑا جو دہشت گردوں کے ہاتھ لگا ہو۔
واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں جان کربی نے کہا کہ امریکی افواج نے افغانستان میں کوئی اسلحہ یا فوجی ساز وسامان نہیں چھوڑا۔ انخلا کے وقت چند جہاز اور معمولی سامان ایئرپورٹ پر چھوڑا گیا جو قابلِ استعمال حالت میں نہیں تھا جو چیزیں افغانستان میں ایئرپورٹ پر چھوڑیں وہ چند ٹَگ مشینیں اور آگ بجھانے کے آلات تھے جن کی طالبان کو ضرورت ہو سکتی تھی۔
جان کربی نے کہا کہ لوگ جن آلات یا فوجی ساز وسامان کا کہتے ہیں کہ ہم چھوڑ کے آئے وہ انخلا سے بہت پہلے افغانستان کی افواج کے حوالے کیا جا چکا تھا۔
امریکہ کے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر سے پریس بریفنگ کے دوران ایک پاکستانی صحافی نے پوچھا تھا کہ امریکی افواج کے انخلا کے وقت افغانستان میں چھوڑا گیا سات ارب ڈالر کا اسلحہ تحریک طالبان پاکستان، داعش اور القاعدہ کے جنگجوؤں کے ہاتھ لگا ہے۔
جان کربی نے بتایا کہ امریکی اسلحہ افغانستان کی فوج کے حوالے کرنا مشن کا حصہ تھا جس کے تحت وہاں کی قومی افواج کی تربیت کی گئی۔ جب طالبان نے کابل اور افغانستان کے دیگر شہروں میں پیش قدمی کی تو افغان نیشنل فورسز نے امریکی اسلحہ اسی طرح چھوڑ دیا، امریکی افواج نے ایسا نہیں کیا۔
امریکہ کے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر سے پوچھا گیا کہ چند ماہ قبل صدر بائیڈن نے پاکستان کے بارے میں کہا تھا کہ خطرناک ترین ملک ہے جس کے پاس ایٹمی ہتھیار ہیں، تو اُن کے پاکستان کے بارے میں ایسے کیا خدشات ہیں۔
جان کربی نے جواب دیا کہ ’ہم جانتے ہیں کہ پاکستان کے عوام دہشت گردی کے خطرے کا شکار ہیں، خاص طور پر افغانستان کے ساتھ سرحدی علاقوں میں اور ہم پاکستان کے ساتھ اس پر کام جاری رکھیں گے اور یہ تعاون یقیناً اسی حد تک ہوگا جس سے وہ راضی ہوں گے۔

پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غلط استعمال سے انفیکشنز میں اضافہ،رپورٹ
- 17 گھنٹے قبل

توہینِ مذہب کیس: یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور
- 20 گھنٹے قبل

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی مقدمے سے بری، اعجاز چودھری، یاسمین راشد، اور دیگر کو 10،10 سال قید کی سزا
- 19 گھنٹے قبل

ایم کیو ایم کے بانی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ انتقال کر گئیں
- 13 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری اور شعبہ جاتی تعاون بڑھانے پر زور
- 20 گھنٹے قبل

شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بند کر دیا گیا
- 16 گھنٹے قبل

خصوصی بچوں کی تربیت ، انہیں بااعتماد اور خودمختار بنانا فرض حکومت ِ وقت پر فرض ہے ،وزیراعظم
- 19 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےشدید جھٹکے
- 20 گھنٹے قبل

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
- 17 گھنٹے قبل
تائی پے کے میٹرو اسٹیشن پر حملہ، 9 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک
- 16 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی تاجک وزیر ِثقافت سےملاقات، تجارت، توانائی سمیت کثیرالجہتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 14 گھنٹے قبل

امریکا میں ٹک ٹاک آپریشنز جلد فروخت ہونیکا امکان،معاہدے پر دستخط
- 18 گھنٹے قبل











