اسلام آباد : پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنرکرسچن ٹرنرکی جانب سے مارگلہ ہلزسے خود کچرااٹھانے کی تصاویرسامنے آنے پرسابق کرکٹ کپتان وسیم اکرم نے شرمندگی اورناگواری کا اظہارکیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرسچن ٹرنرنے چند روزقبل مارگلہ کی پہاڑیوں پرچہل قدمی کرتے ہوئے وہاں پھیلی گندگی اور پلاسٹک بیگز اکھٹے کرتے ہوئے اپنی تصاویر شیئرکی تھیں۔ تازہ ٹویٹ میں انہوں نے اپنی تصویرشیئرکی جس میں وہ کوڑا کرکٹ اور پلاسٹک سے بھرے بیگز اٹھائے کھڑے ہیں، جو انہوں نے صبح کی چہل قدمی کے دوران جمع کیا۔
برطانوی ہائی کمشنر نے کیپشن میں ہیش ٹیگز کے ساتھ لکھا ‘ صفائی نصف ایمان ہے ‘۔
Now this is really embarrassing. Where are we heading ? And thanks Mr Turner for doing this almost every week . #safaainisfimaan https://t.co/38wCd9o3J5
— Wasim Akram (@wasimakramlive) May 7, 2021
یہ صورتحال دیکھ کر گزشتہ 2 سال سے اہلیہ شنیرااکرم کے ساتھ کراچی کے ساحل سمندرکی صفائی کیلئے سرگرم وسیم اکرم نے اپنی ٹویٹ میں سوال اٹھایا ‘ یہ واقعی شرمناک ہے، ہم کس جانب جا رہے ہیں ؟ ‘۔
سابق کپتان نے ہر ہفتے وہاں کی صفائی کرنے پر کرسچن ٹرنرکاشکریہ بھی ادا کیا اور انہی کی طرح واضح کیا ‘ صفائی نصف ایمان ہے ‘۔
ڈاکٹر ٹرنر نے اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کو بھی ٹیگ کیا تھا جنہوں نے “زبردست” کہتے ہوئے ہائی کمشنر کی تعریف کی۔
تاہم سوشل میڈیاصارفین نے حمزہ شفقات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی جانب سے کام سے غفلت برتنے کا نتیجہ ہے۔ بعد ازاں شفقات محمود نے واضح کیا کہ انہیں غلط سمجھا گیا۔
انہوں نے لکھا کہ ‘ یہ سراسرغلط فہمی ہے، میں صرف ڈاکٹرکرسچن کی اسلام آباد کو صاف ستھرا رکھنے کی کوششوں کی تعریف کر رہا تھا ‘۔
This comment is grossly misunderstood. I was just appreciating the efforts of @CTurnerFCDO to keep Islamabad clean. I would request everyone to not litter in forests. It is everyone's responsiblity to keep their surroundings clean. https://t.co/1gdhwiai8C
— Muhammed Hamza Shafqaat (@hamzashafqaat) May 7, 2021
حمزہ نے مزید کہا کہ میں ہر ایک سے درخواست کروں گا کہ جنگل میں کچرا نہ پھینکیں، اپنے اطراف کو صاف رکھنا ہرایک کی ذمہ داری ہے۔
بعد ازاں ڈی سی اسلام آباد نے یہ بھی بتایاکہ صفائی کرنے والی ٹیموں نے آج (جمعہ) کو 1600 ٹن کچرا اٹھایا۔ انہوں نے اپیل کی کہ برائے مہربانی سب یاد رکھیں کہ صفائی کیلئے ہم سب ذمہ دار ہیں نہ کہ برطانوی ہائی کمشنر۔
سوشل میڈیا صارفین نے اپنے تبصروں میں برطانوی ہائی کمشنر کے اس عمل کو خوب سراہا۔

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 2 days ago
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 21 hours ago

ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم
- 2 days ago

ڈھاکا: عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا،عبوری حکومت کےسربراہ سمیت ہزاروں افراد کی شرکت
- 2 days ago

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 2 days ago
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 16 hours ago

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا
- 2 days ago
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- a day ago
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 21 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 days ago
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- a day ago

قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا
- 2 days ago








