Advertisement
ٹیکنالوجی

چین کا بے قابو راکٹ زمین پر کب اور کہاں گرے گا ؟ ماہرین نے خبردار کر دیا

چین کا بے قابو راکٹ "لانگ مارچ فائیو بی" زمین پر کہاں گرے گا؟ روسی سپیس ایجنسی نے ممکنہ مقامات کا نقشہ جاری کردیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر May 9th 2021, 5:24 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

روسی ایجنسی نے جنوبی ایشیا کے ممالک کو بھی خبردار کردیا، امریکا، لاطینی امریکا، افریقا یا آسٹریلیا بھی راکٹ گرنے کے ممکنہ مقام ہوسکتے ہیں۔ اس حوالے سے امریکی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ راکٹ کو مار گرانے کا منصوبہ نہیں، ہم بہت کچھ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں لیکن نہیں کریں گے، توقع ہے راکٹ سمندر یا اسی قسم کی جگہ گرے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ راکٹ خلا سے زمین پر گرنے والی 10 بڑی اشیا میں شامل ہے ، بائیس ٹن وزنی راکٹ 7 کلو میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے حرکت کر رہا ہے جس کے اتوار کی صبح زمین پر گرنے کا خدشہ ہے۔

بیسویں صدی کے دوسرے حصے میں جیسے جیسے خلائی مشنز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، ویسے ہی خلا میں موجود کچرے یعنی ناکارہ مشینری یا پرزوں نے فعال سیٹلائٹس کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ اس وقت خلا میں تقریباً 200 بڑے پرزے ہیں جن میں راکٹ کے ٹکڑے بھی شامل ہیں اور پروفیسر جاہ کے مطابق ’یہ ٹائم بم کی طرح ہیں۔‘

انھوں نے کہا کہ ’فعال سیٹلائٹس جو ہمیں جگہ، نیویگیشن، ٹائمنگ، مالی لین دین سے منسلک ٹیکنالوجی، ماحولیاتی وارننگز دیتی ہیں وہ کسی بھی وقت ان میں سے کسی بھی پرزے سے ٹکرا کر غیر فعال ہو سکتی ہیں۔ اگر ہم خلا میں موجود ان وسائل کو کھو دیتے ہیں تو اس کا انسانیت پر گہرا اثر ہو گا۔

چینی راکٹ کو بھی ایسٹریا گراف پر ڈھونڈا جا سکتا ہے اور وہاں اس کا نام سی زی فائیو بی ہے۔

یہ زمین کے گرد 90 منٹ میں چکر لگا رہا ہے لیکن کسی بھی گرتے ہوئے راکٹ کی اڑان سے متعلق اندازے لگانے اس لیے مشکل ہوتا ہے کیونکہ اس حوالے سے مختلف بدلتی چیزوں کا لمحہ بہ لمحہ حساب کرنا پڑتا ہے۔

اس وقت سائنسدان اس کے گرنے کی رفتار پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور انھیں توقع ہے کہ یہ زمین کے ماحول میں جلد داخل ہو جائے گا۔

Advertisement
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 3 days ago
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 3 days ago
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • an hour ago
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

  • 5 hours ago
پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

  • 4 hours ago
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • a day ago
اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

  • a day ago
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

  • a day ago
جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

  • a day ago
ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

  • 10 hours ago
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 3 days ago
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

  • 5 hours ago
Advertisement