کراچی : ڈراموں اور فلموں میں شاندار اداکاری کرنے والی مایا علی نے اب بلا سنبھال لیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ کی دیر رات کو کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو انسٹاگرام پر وائرل ہو رہی ہے جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مایا علی بیٹنگ کر رہی ہیں جب کہ معروف سپورٹس اینکر فیضان نجیب انہیں بولنگ کروا رہے ہیں، اداکارہ کے ساتھ ان کے دیگر دوست بھی موجود ہیں۔
ماضی میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی کرکٹ ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی برانڈ ایمبیسڈر مقرر ہونے والی اداکارہ مایا علی کی کراچی کی سڑک پر رات دیر گئے اپنے دوست ساتھیوں کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
View this post on Instagram
مایا علی ویڈیو میں مداحوں کو بتا رہی ہیں کہ ان کے دوست فیضان ایک کروڑ بالز کروا چکے ہیں لیکن وہ پھر بھی آؤٹ نہیں ہوئیں جب کہ فیضان نجیب کافی دیر سے اداکارہ کی وکٹ گرانا چاہ رہے ہیں۔
فیشن رپورٹر ملیحہ رحمٰن نے مایا علی کی اسپورٹس اینکر فیضان نجیب اور دیگر مرد ساتھیوں کے ہمراہ کراچی کی سڑک پر رات دیر گئے کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو شیئر کی، جس میں اداکارہ کو بہترین بلے بازی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ملیحہ رحمٰن کے مطابق انہوں نے مذکورہ ویڈیو مایا علی کی جانب سے حاصل کی، جس میں اداکارہ کو رات دیر گئے سیکیورٹی اہلکاروں کے سائے میں پرجوش انداز میں کھیل کھیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
مختصر ویڈیو میں مایا علی کو بلے بازی کرتے دیکھا جا سکتا ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مایا علی اچھا اسکور کرنے کے بہترین شاٹ کھیلتی ہیں۔اداکارہ کی جانب سے رات دیر گئے سڑک پر مرد ساتھیوں کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور شائقین نے انہیں بہترین کرکٹر بھی قرار دیا۔
ادکارہ کو اپنے مداھون کی جانب سے بہت سراہا گیا جبکہ کچھ مداحوں نے تو مایا کی ویڈیو دیکھ کر اسے ان کا ہیڈن ٹیلنٹ قرار دے دیا ۔
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- ایک دن قبل

ڈھاکا: عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا،عبوری حکومت کےسربراہ سمیت ہزاروں افراد کی شرکت
- 2 دن قبل

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا
- 2 دن قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- ایک دن قبل

ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم
- 2 دن قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- ایک دن قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 2 دن قبل

قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا
- 2 دن قبل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 2 دن قبل
.jpg&w=3840&q=75)
ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 21 گھنٹے قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- ایک دن قبل


.jpeg&w=3840&q=75)









