اوورسیز پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر،سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دے دیا گیا
اسلام آباد :صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے آئین کےآرٹیکل 89 کے تحت الیکشن (دوسرا ترمیمی) آرڈیننس 2021 جاری کردیا۔ جس کے مطابق سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دے دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کی جانب سے آئین کےآرٹیکل 89 کے تحت الیکشن (دوسرا ترمیمی) آرڈیننس 2021 جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت سمندر پار پاکستانیوں کو ملکی الیکشن میں ووٹ کا حق دے دیا گیا ہے۔
الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن (1) 94 اورسیکشن 103 میں ترمیم کی گئی ہے۔سیکشن (1) 94 کےتحت سمندرپارپاکستانیوں کوووٹ كا حق دیا گیا ہے۔
آرڈیننس کے مطابق الیکشن کمیشن عام انتخابات میں سمندرپارپاکستانیوں کوووٹ ڈالنے کے قابل بنائے گا، الیکشن کمیشن کو نادرا یا کوئی اوراتھارٹی یا ایجنسی تکنیکی معاونت فراہم کرے گی۔ سیکشن 103 کے تحت الیکشن کمیشن عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کیلیے الیکٹرونک ووٹنگ مشینیں خریدنے کا بھی پابند ہوگا۔
آرڈیننس سے اوورسیزپاکستانیوں کوووٹ کی سہولت، الیکٹرونک ووٹنگ اور بائیومیٹرک تصدیقی مشینوں کیلئے پائلٹ منصوبوں کے متعلق شقوں کوبدلا گیا ہے۔
یاد رہے گزشتہ کئی دنوں سے ملک میں الیکٹرونک ووٹنگ اور اوورسسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی بحث سرگرم تھی جس پر اپوزیشن (ن لیگ ) کی جانب سے مکمک طور پر مخالفت کا اظہار کیا گیا تھا۔جبکہ اوور سسیز پاکستانیوں کے لیے ہمیشہ سے پی ٹی آٗئی کا دو ٹوک بیان رہا ہے کہ بیرون ملک پاکستانی ہمارا اصل سرمایہ ہیں، اور اوورسیز پاکستانیوں کا ووٹ ان کا بنیادی حق ہے ۔
واضح رہے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ دینے کا حق حکومتی جماعت پی ٹی آئی کے منشور کا حصہ تھا جو آج مکمل ہوا۔

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 5 گھنٹے قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- ایک دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 دن قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- ایک دن قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 9 گھنٹے قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- ایک دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- ایک دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 8 گھنٹے قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 3 گھنٹے قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 9 گھنٹے قبل

