ہرارے: پاکستان نے 8 وکٹوں پر 510 رنز بنا کر پہلی اننگز ڈیکلیئر کر دی۔ عابد علی 215 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ہیں ۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلے جانیوالے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے 8 وکٹوں پر 510 رنز بنا کر پہلی اننگز ڈیکلیئر کر دی ہے۔ دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستانی بلے باز عابد علی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی ڈبل سینچری بنا کر شاندار اعزاز اپنے نام کر لیا۔ عابد علی نے کمال بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 27 چوکوں کی مدد سے ڈبل سینچری اسکور کی۔ عابد علی ہرارے میں ڈبل سینچری بنانے والے پاکستان کے دوسرے اور دنیا کے پانچویں بلے باز بن گئے ہیں، اس سے قبل یونس خان نے ہرارے میں 2013 میں ڈبل سینچری اسکور کی تھی۔
پاکستان کی طرف سے اظہر علی نے 126 رنز سکور کیے اور نعمان علی 97 رنز پر آؤٹ ہو گئے۔
زمبابوے کے موزاربانی 3 شکار کر کے نمایاں رہے ہیں ۔
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا،اوپنر عمران بٹ دو رنز بنا کر12 کے مجموعے پر تریپانو کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے تھے۔ جس کے بعد اظہر علی اور عابد علی کے ساتھ مل کر بہترین کھیل پیش کیا۔
اظہر علی نے 126 رنز کی شاندار اننگ کھیلی، ان کے بعد بابراعظم صرف دو رنز بنانے میں ہی کامیاب ہوئے۔ فواد عالم 5 اور ساجد خان 20 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے زمبابوے کوپہلے ٹیسٹ میں ایک اننگرز اور 116 رنز سے شکست دیدی تھی، زمبابوے کی ٹیم دوسری اننگز میں 134 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ پاکستان کی جانب سے حسن علی 5 وکٹیں لے کر سرفہرست رہے تھے ۔ حسن علی کو میچ میں 9 وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 دن قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 11 گھنٹے قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- ایک دن قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- ایک دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- ایک دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 7 گھنٹے قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 6 گھنٹے قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 10 گھنٹے قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 16 گھنٹے قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 11 گھنٹے قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- ایک دن قبل






