Advertisement
تجارت

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں اگست کے دوران ماہانہ بنیادوں پر23 فیصد کی نمو ریکارڈ

اگست میں ملک میں 100031 یونٹس گاڑیوں کی فروخت ریکارڈ کی گئی

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر ستمبر 12 2023، 2:35 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں اگست کے دوران ماہانہ بنیادوں پر23 فیصد کی نمو ریکارڈ

اسلام آباد: ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں اگست کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 23 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان آٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اگست میں ملک میں 100031 یونٹس گاڑیوں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو جولائی کے مقابلہ میں 23 فیصد زیادہ ہے۔جولائی میں ملک میں 81553 یونٹس گاڑیوں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

گزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں رواں سال اگست میں ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 15 فیصد کی کمی ہوئی،گزشتہ سال اگست میں ملک میں 117498 یونٹس گاڑیوں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جورواں سال اگست میں کم ہوکر100031 یونٹس ہوگئی۔جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں ملک میں 181584 یونٹس گاڑیوں کی فروخت ریکارڈ کی گئی ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 20 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 228373 یونٹس گاڑیوں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں کاروں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر50 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی تاہم جولائی کے مقابلہ میں اگست میں کاروں کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر60 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement