Advertisement

پاکستان میں کسی بھی سیاسی جماعت کی حمایت نہیں، امریکا

پاکستانی معیشت میں بہتری کے لیےاصلاحات کی حمایت کرتے رہیں گے، میتھیوملر

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر ستمبر 12 2023، 3:42 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان میں کسی بھی سیاسی جماعت کی حمایت نہیں، امریکا

واشنگٹن: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیوملر نے پریس بریفینگ میں پاکستان میں امریکی سفیر کی چیف الیکشن کمیشن کی ملاقات سے متعلق سوال پر کہا کہ امریکا پاکستان میں انتخابات کے نتائج پرکوئی پوزیشن نہیں رکھتا۔ 

میتھیوملر نے کہا کہ پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی آزادانہ انتخابات پر زور دیتے ہیں۔

میتھیوملرنے مزید کہا کہ پاکستانی معیشت میں بہتری کے لیے اصلاحات کی حمایت کرتے رہیں گے جس سے ملک کی معیشت میں بہتری آسکے۔

Advertisement
Advertisement