دنیا

ترک صدر رجب طیب اردوان سے ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک کی ملاقات

اردوان نے ایلون مسک کو ترکیہ میں ٹیسلا فیکٹری کھولنے کی دعوت دے دی

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر ستمبر 18 2023، 3:02 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
ترک صدر رجب طیب اردوان سے ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک کی ملاقات

ترک صدر رجب طیب اردوان سے ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک کی ملاقات ،اردوان نے ایلون مسک کو ترکیہ میں ٹیسلا فیکٹری کھولنے کی دعوت دے دی۔

ترک میڈیا کے مطابق  ترک صدر رجب طیب اردوان نے ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک سے کہا کہ وہ ترکیہ میں ٹیسلا کار کی ساتویں فیکٹری کھولیں۔ اردوان نے نیویارک میں اقوامِ متحدہ کے قریب ایک فلک بوس عمارت ترک ہاؤس میں ملاقات کے دوران مسک سے یہ بات کہی۔ اردوان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس میں شرکت کے لیے اس وقت امریکا میں ہیں۔

ٹیسلا نے اگست میں بھارت میں ایک ایسی فیکٹری بنانے میں دلچسپی ظاہر کی جو کم لاگت والی الیکٹرک گاڑی (ای وی) تیار کرے۔ ٹیسلا کے اس وقت چھ کارخانے ہیں اور وہ میکسیکو میں شمالی نیو لیون ریاست میں ساتواں کارخانہ تعمیر کر رہی ہے جو برقی کار ساز کمپنی کے عالمی سطح پر موجودگی کو بڑھانے کی کوشش کا حصہ ہے۔

مسک نے مئی میں کہا تھا کہ کار ساز کمپنی ممکنہ طور پر اس سال کے آخر تک نئی فیکٹری کے لیے جگہ کا انتخاب کر لے گی۔ اس سال اب تک ٹیسلا کے حصص میں 123 فیصد اضافہ ہوا ہے اور کار ساز کمپنی نے ہفتے کے روز کہا کہ اس نے اپنی پچاس لاکھویں کار تیار کی تھی۔