Advertisement
تجارت

چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کاگرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاون کا حکم

روزانہ کی رپورٹ چیف سیکرٹری آفس کو مطلوبہ ڈیٹا اور کارروائی کی تفصیلات کے ساتھ پیش کریں

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر ستمبر 18 2023، 8:09 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کاگرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاون کا حکم

گلگت: چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین نے گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاون کا حکم جاری کر دیا۔ محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان کے دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق چیف سیکرٹری نے تمام ڈویژنل کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ منافع خوروں کے خلاف تحصیل سطح پر باقاعدہ مہم شروع کریں تاکہ اشیائے خوردونوش کی دستیابی اور قیمتوں میں استحکام یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے ڈویژنل کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی رپورٹ چیف سیکرٹری آفس کو مطلوبہ ڈیٹا اور کارروائی کی تفصیلات کے ساتھ پیش کریں، اپنے دفاتر میں 24گھنٹے چیف سیکرٹری شکایات سیل قائم کریں تاکہ عوامی مسائل اور شکایات کے فوری حل کے لیے اقدامات کیے جا سکیں۔

انہوں نے شکایت سیل کے رابطہ نمبرز کی محکمہ اطلاعات کے ذریعے گلگت بلتستان میں تمام ڈیجیٹل میڈیا پیجز پر تشہیر کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ڈویژنل کمشنرز اپنے دفاتر میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کریں گے تاکہ منافع خوروں کے خلاف چیف سیکرٹری کی مہم بارے تفصیلات سے عوام کو آگاہ کیا جا سکے۔

Advertisement
Advertisement