این اے 249 ضمنی انتخاب ، پی پی کے قادرخان مندوخیل کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
کراچی : این اے 249 ضمنی انتخاب کے کامیاب امیدوار قادرخان مندوخیل کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی ) نے این اے 249 ضمنی انتخاب کے کامیاب امیدوار پیپلزپارٹی کے قادرخان مندوخیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے مطابق قادر مندوخیل ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد 909 ووٹوں سے کامیاب ہوگئے ہیں ۔ تمام 276 پولنگ اسٹیشنز کے ووٹوں کی گنتی مکمل ہوچکی۔پیپلز پارٹی کے قادر خان مندوخیل 15ہزار 656 ووٹ لے کامیاب ہوئے۔جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مفتاح اسماعیل 14 ہزار 747 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔
گزشتہ روز این اے 249 ضمنی الیکشن کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل کرلی گئی تھی۔ پیپلز پارٹی کی این اے 249 پر کامیابی برقرار رہی تھی۔
رہنما پیپلزپارٹی سعید غنی نے کہا تھا کہ این اے 249 ضمنی الیکشن کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں پیپلزپارٹی کامیاب ہوگئی ہے۔سعید غنی کا کہنا تھا کہ قادر خان مندوخیل 906 ووٹوں سے جیت گئے ہیں ۔
واضح رہے کہ 29 اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کے امیدوار قادر مندوخیل کامیاب قرار پائے تھے۔ مفتاح اسماعیل نے 15 ہزار 473 ووٹ لئے تھے ، دونوں کے ووٹوں میں صرف 683 ووٹ کا فرق تھا ۔
مسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاح اسماعیل کی دوبارہ گنتی کے درخواست الیکشن کمیشن آف پاکستان نے منظور کی تھی۔لیکن کراچی کے حلقے این اے 249 پر دوبارہ گنتی بھی متنازع ہوگئی تھی ، پاکستان پیپلزپارٹی کے علاوہ الیکشن میں شامل تمام جماعتوں نے دوبارہ گنتی کا بائیکاٹ کر دیا تھا۔

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 15 گھنٹے قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 دن قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 15 گھنٹے قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 3 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 19 گھنٹے قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 2 دن قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 20 گھنٹے قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 18 گھنٹے قبل



