مکہ : وزیر اعظم عمران خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی ہے۔ طواف سے پہلے وزیر اعظم کیلئے بیت اللہ کے دروازے کھول دیئے گئے اور وزیر اعظم کو زیارتِ خاص کروائی گئی۔ عمران خان کے ہمراہ ان کی اہلیہ اور وفد کے ارکان بھی موجود تھے۔
گزشتہ روز وزیرِ اعظم عمران خان کے سعودی عرب دورہ کے دوسرے مرحلے میں وزیر اعظم عمران خان نے روضہ رسول (صلی اللہ علیہ وسلم ) پر حاضری دی تھی ۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے وفد سمیت مسجدِ نبوی (صلی اللہ علیہ وسلم) میں افطار کی اور نمازِ مغرب ادا کی تھی۔
سعودی قیادت سے اہم ملاقاتوں کے بعد وزیرِ اعظم عمران خان روضہ رسول پر حاضری کیلئے مدینہ منورہ پہنچے جہاں گورنر مدینہ منورہ نے استقبال کیا، وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد، گورنر سندھ عمران اسماعیل، گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان، سینیٹر فیصل جاوید خان اور صوبائی وزیر علیم خان بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر معاونِ خصوصی برائے سیاسی مواصلات ڈاکٹر شہباز گل اور وزیرِ اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مولانا طاہر اشرفی بھی موجودتھے۔
وزیراعظم جب جہاز سے نیچے اترے تو انہوں نے احتراماً جوتے نہیں پہن رکھے تھے ۔وہ آج مدینہ میں قیام کرینگے۔
وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد شہزاد ہ محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات او ر معاہدوں کے متعلق مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا تھا۔ملاقات میں دوطرفہ سیاسی، معاشی، تجارتی، دفاعی اورسیکیورٹی تعلقات کو مزید بڑھانے پراتفاق کیا گیا ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان رابطہ کونسل کے قیام سمیت پانچ اہم معاہدوں پر دستخط بھی کئے گئے۔
اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ، علاقائی اورعالمی امور پر بھی بات چیت کی گئی، وزیراعظم نے سعودی عرب کی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کے لیے مستقل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے سعودی ولی عہد کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔جو انہوں نےقبول کرلی۔
اس موقع پرپاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سپریم رابطہ کونسل کے قیام سمیت پانچ اہم معاہدوں پر دستخط کئے گئے تھے ۔ دو معاہدے بالترتیب قیدیوں کے تبادلے اور جرائم کی بیخ کنی کے حوالے سے طے پائے، ایک معاہدے کی رو سے سعودی عرب پاکستان کو” سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ سے 50کروڑڈالر کی رقم فراہم کرے گا۔
مشترکہ اعلامیے کے مطابق پاکستان اور سعودی قیاد ت کے درمیان دوطرفہ سیاسی، معاشی، تجارتی، دفاعی اورسیکیورٹی تعلقات کو مزید بڑھانے پراتفاق کیا گیا جبکہ پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری، توانائی کے شعبے میں تعاون ، قیدیوں کی منتقلی سے متعلق معاملات اورسعودی عرب میں پاکستانیوں کے لیے ملازمت کے مواقع بڑھانے پر بھی زوردیا گیا۔

پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی مسلم فیملی لاز آرڈیننس کے سیکشن 6 کی خلاف ورزی ہے،سپریم کورٹ
- 12 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا منی سوٹا کے گورنر اور میئر پرلوگوںکو بغاوت کے لیے بھڑکانے کا الزام
- 10 گھنٹے قبل

خیبرپختوانخوامیں آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام ونٹر انٹرنشپ پروگرام جاری
- 9 گھنٹے قبل

وفاقی وزیر داخلہ کا ژاو شیرین کی چینی قونصل جنرل کی حیثیت سے خدمات کو خراج تحسین
- 12 گھنٹے قبل

لاہور: گلبرگ میں آتشزدگی کا معاملہ، نجی ہوٹل کے مالک سمیت 6 افراد کیخلاف مقدمہ درج
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان نے اپنی دانشمندانہ اور اسٹریٹجک سفارتکاری کے ذریعے امریکا کے ساتھ تعلقات کو نئی سمت دی، عالمی جریدہ
- 7 گھنٹے قبل

اگر وادی تیراہ کو خالی کرنے کا نوٹیفکیشن واپس نہ لیا تو پختون قوم کا جرگہ بلاؤں گا، سہیل آفریدی
- 5 گھنٹے قبل

ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سےحکومت جو بھی فیصلہ کریگی،من و عن عمل کریں گے،محسن نقوی
- 8 گھنٹے قبل

پنجگور: سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں 3 خارجی دہشتگرد جہنم واصل
- 9 گھنٹے قبل

وفاقی حکومت نے وادی تیرہ کو فوج کے احکامات پر خالی کرانے کی بے بنیاد خبروں کی تردید کردی
- 10 گھنٹے قبل

غزہ پیس بورڈ میں اس امید کے ساتھ شمولیت اختیارکی کہ غزہ میں امن قائم ہوگا،وزیر اعظم
- 12 گھنٹے قبل

وادی تیراہ میں شدید برفباری، پاک فوج کی مؤثر ریلیف سرگرمیاں جاری
- 12 گھنٹے قبل








