جی این این سوشل

پاکستان

پاک فضائیہ کے دستے کی فضائی مشق برائٹ سٹار 2023 میں کامیاب شرکت کے بعد وطن واپسی،ترجمان پاک فضائیہ

دنیا بھر سے کل 30 ممالک کی مسلح افواج کے مابین باہمی تعاون اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو فروغ حاصل ہوا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاک فضائیہ کے دستے کی فضائی مشق برائٹ سٹار 2023 میں کامیاب شرکت کے بعد وطن واپسی،ترجمان پاک فضائیہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: مصر میں منعقدہ بحری، بری اور فضائی افواج پر مشتمل بین الاقوامی فضائی مشق برائٹ اسٹار 2023 میں حصہ لینے والے پاک فضائیہ کے دستے نے مشق میں کامیاب شرکت کے بعد وطن واپسی پر ایک آپریشنل ایئر بیس پر لینڈنگ کی ہے۔ مشق کی بدولت اس میں شامل دنیا بھر سے کل 30 ممالک کی مسلح افواج کے مابین باہمی تعاون اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو فروغ حاصل ہوا۔

ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے اتوار کو جاری پریس ریلیز کے مطابق مشق میں حصہ لینے والے پاک فضائیہ کے دستے میں شامل پیشہ ورانہ مہارت کے حامل لڑاکا پائلٹس، ماہر ایئر ڈیفینس کنٹرولرز اور تجربہ کار تکنیکی گراؤنڈ عملے نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ پیش کیا۔ پاک فضائیہ کے دستے نے فضائی مشق میں انتہائی فخر اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ جدید جےایف-17 تھنڈر لڑاکا طیاروں کو ایک بہترین ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے آپریٹ کیا۔

برائٹ سٹار مشق کا بنیادی مقصد باہمی تعاون کو فروغ دیتے ہوئے شریک ممالک کے مابین تربیتی شعبے میں باہمی اشتراک کو تقویت دینا تھا۔ مشق کے دوران، پاک فضائیہ کے ایئر و گراؤنڈ عملے نے پے در پے غیر معمولی فضائی عسکری صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے سب سے بہترین فضائی اثاثے، جے۔ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیارے کی بہترین خصوصیات کو انتہائی مؤثر انداز سے اجاگر کیا۔

پاکستان

عہدے سے ہٹانے کا کیس، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے جواب جمع کرانے کےلئے وقت مانگ لیا

کیس کا ریکارڈ حاصل کرکے اس پر جواب جمع کرانا ہے، اس کے لیے وقت درکارہے، استدعا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عہدے سے ہٹانے کا کیس، چیئرمین پی ٹی آئی  کے وکیل نے جواب جمع کرانے کےلئے  وقت مانگ لیا

الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی وکیل کی طرف سے جواب جمع کرنے کے کئے وقت مانگنے پر الیکشن کمیشن نے مہلت کی استدعا منظور کرلی۔

چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ کی سربراہی میں چاررکنی کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

دارخواست گزار خالد محمود اور پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی گوہر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، وکیل پی ٹی آئی نے استدعا کی کہ درخواست گزار کی جانب سے درخواست کی کاپی مہیا نہیں کی گئی،کیس کا ریکارڈ حاصل کرکے اس پر جواب جمع کرانا ہے، اس کے لیے وقت درکارہے۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ استدعا منظورکی جاتی ہے، مگر جواب جمع کرائیں، کمیٹی نے کیس کی آئندہ سماعت 5 دسمبرتک ملتوی کردی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عمران خان خاتون جج کی عدالت میں گئے اور معذرت کی، وکیل سلمان صفدر

چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف خاتون جج دھمکی کیس کی سیشن کورٹ اسلام آباد میں سماعت

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان خاتون جج کی عدالت میں گئے اور معذرت کی، وکیل سلمان صفدر

خاتون جج دھمکی کیس میں عمران خان کے وکیل نے دلائل میں کہا ہے کہ عمران خان خاتون جج کی عدالت میں گئے اور معذرت کی، اگر جج زیبا چوہدری کیس چلانا چاہتی تو عدالت میں موجود ہوتیں۔کوئی لائحہ عمل دیں کہ عدالت نے کیا کرنا ہے، میں بحث کرکے چلا جاتا ہوں، ہوتا کچھ نہیں۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں چئیرمین پی ٹی آئی کے خلاف خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت ہوئی۔ سول جج محمد مرید عباس نے کیس کی سماعت کی۔ چئیرمین پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔ 

سلمان صفدر نے دلائل میں کہا کہ کوئی لائحہ عمل دیں عدالت نے کیا کرنا ہے۔ میں بحث کر کے چلا جاتا ہوں ہوتا کچھ نہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ اپنے دلائل دیں اس معاملے کو ہم دیکھ لیتے ہیں۔

سلمان صفدر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میری گزارش ہے کہ مجھ پر ایک احسان کریں جو کیس نہیں بنتا اس میں نہیں رہنا چاہیے، جب عدالت میں بحث شروع ہوئی تو پراسیکوشن نے مزید جرم شامل کر لئے، اسلام آباد ہائی کی جانب سے دہشت گردی کے دفعات ختم کردئیے گئے تھے، چئیرمین پی ٹی آئی پر الزام ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج اور پولیس کے اعلیٰ افسران کو دھمکایا.

چئیرمین پی ٹی آئی پر الزام ہے کہ شرم کرو ڈی آئی جی تمہیں نہیں چھوڑنا، تم پر کیس کرنا ہے، خاتون جج کو کہا کہ آپ کے اوپر ایکشن لیں گے، لیکن اس کے محرکات کیا تھے وہ دیکھنا بھی ضروری ہے، کیا یہ کیس چل سکتا ہے یا نہیں؟ یہ عدالت نے دیکھنا ہے۔ 

وکیل نے مزید کہا کہ چئیرمین پی ٹی آئی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اسلام آباد میں چالیس سے زیادہ کیسز ہیں، پی پی سی کا کوئی جرم نہیں جس کا الزام چئیرمین پی ٹی آئی پر نہیں، کمپلینٹ کا کردار ایک حد تک رہنا تھا درخواست گزار کبھی عدالت پیش نہیں ہوا نہ آج موجود ہے، درخواست گزار کی جانب سے استعمال کئے گئے الفاظ ظاہر کرتے ہیں کہ چئیرمن پی ٹی آئی نے قانونی کارروائی کا عندیہ دیا۔

عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے اپنے دلائل مکمل کر لئے جس پر عدالت نے سماعت ملتوی کر دی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نگران وزیراعظم کا ابوظہبی میں قومی اور ثقافتی تاریخی مقام وحت الکرامہ کا دورہ

وحت الکرامہ یو اے ای کے ان ہیروز کی قربانیوں کی یاد میں تعمیر کیا گیا ہے جنہوں نے اپنے ملک کی خدمات میں اپنی جانیں نچھاور کیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نگران وزیراعظم کا ابوظہبی میں قومی اور ثقافتی تاریخی مقام وحت الکرامہ کا دورہ

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ابوظہبی میں قومی اور ثقافتی تاریخی مقام وحت الکرامہ کا دورہ کیا۔ وحت الکرامہ متحدہ عرب امارات کے ان ہیروز کی قربانیوں کی یاد میں تعمیر کیا گیا ہے جنہوں نے اپنے ملک کی خدمات میں اپنی جانیں نچھاور کیں۔

متحدہ عرب امارات پریزیڈنٹ کورٹ میں شہداء کے خاندانوں کے امور کے دفتر کے چیئرمین شیخ طیب بن محمد بن زید النہیان نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔وزیراعظم نے گارڈ آف آنر کی پروقار تقریب میں شرکت کی۔

بعدازاں وزیراعظم نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔یہ یادگار متحدہ عرب امارات کی قیادت، عوام اور بہادر فوجیوں کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کی علامت ہے اور 31 پینلز پر مشتمل ہے۔ وزیراعظم نے وحت الکرامہ کا تفصیلی دورہ کیا جہاں انہیں یادگار کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

دورے کے اختتام پر وزیراعظم نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات نوٹ کیے، جس میں متحدہ عرب امارات کے بہادر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll