جی این این سوشل

پاکستان

سائفر کیس: اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران کی ضمانت کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی

پی ٹی آئی چیئرمین کی درخواست ضمانت پر سماعت پیر کو ہوگی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سائفر کیس: اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران کی ضمانت کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) نے سائفر کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار نے آئندہ ہفتے کے لیے کاز لسٹ جاری کر دی جس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کا کیس بھی شامل ہے۔

سائفر کیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت کی سماعت پیر کو ہوگی اور اس کی صدارت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کریں گے۔

عدالت نے کیس سے متعلق دلائل کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو بھی نوٹس جاری کر دیا ہے۔

دنیا

روسی صدر ولادمیر پیوٹن نے ترک صدر کی تجویز مسترد کر دی

ترکیہ صدر کے بیان کے بارے میں پوچھے جانے پر پیسکوف نے کہا کہ کرائمیا کا موضوع ہمارے اور ہمارے ترک دوستوں کے درمیان اختلافات کے زمرے میں آتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

روسی صدر ولادمیر پیوٹن نے ترک صدر  کی تجویز مسترد کر دی

کریملن کا کہنا ہے کہ وہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے متفق نہیں ہے کہ کرائمیا کو کیف کے کنٹرول میں واپس آنا چاہیے۔


کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ روس ترکیہ صدر رجب طیب اردوان کے اس بیان سے مکمل طور پر متفق نہیں ہے کہ کرائمیا کو یوکرین کے کنٹرول میں واپس آنا چاہیے۔

واضح رہے کہ رجب طیب اردوان نے اس ہفتے کہا تھا کہ یوکرین کی علاقائی سالمیت، خودمختاری اور آزادی کے لیے ترکی کی حمایت غیر متزلزل ہے اور کرائمیا کی واپسی بین الاقوامی قانون کا تقاضا ہے۔

ترکیہ صدر کے بیان کے بارے میں پوچھے جانے پر پیسکوف نے کہا کہ کرائمیا کا موضوع ہمارے اور ہمارے ترک دوستوں کے درمیان اختلافات کے زمرے میں آتا ہے۔

کریملن نے رواں ہفتے کہا تھا کہ صدر ولادیمیر پیوٹن تیاریاں مکمل ہونے کے بعد صدر رجب طیب اردوان سے بات چیت کے لیے ترکییہ کا دورہ کر سکتے ہیں۔

پیسکوف نے کہا کہ ترک صدر ماسکو کے ساتھ روایتی طور پر قریبی اقتصادی تعلقات کی وجہ سے امریکہ کے دباؤ میں تھے۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

علی امین گنڈاپور کی صحافیوں سے متعلق زبان نامناسب ہے، وزیر اطلاعات

عطا تارڑ مزید کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کوفوبیا ہوگیا ہے، سمجھ نہیں آرہی ان کی کیا پالیسی ہے، جیل میں آپ کو سہولتیں ملی ہیں، شاہانہ کھانے پیش کیے جارہے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

علی امین گنڈاپور کی صحافیوں سے متعلق زبان نامناسب ہے، وزیر اطلاعات

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے مطالبہ کیا ہے کہ صحافیوں کے خلاف غلط زبان استعمال کرنے پر علی امین گنڈاپور معافی مانگیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے صحافیوں کے خلاف غلط زبان استعمال کی، میڈیا ٹرولنگ اور مخالفین کے خلاف نازیبا زبان ان کا وطیرہ ہے، جب کہ اختلاف رائے پی ٹی آئی والوں کے نزدیک جرم ہے ، عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ صحافیوں کے خلاف پی ٹی آئی رہنماؤں کی بیان بازی نئی بات نہیں، ان کےصحافیوں پر تشدد کے بے شمار واقعات ہیں۔ کیا وزیراعلیٰ کو یہ زیب دیتا ہے کہ وہ ایسی زبان استعمال کریں جب کہ پی ٹی آئی کا رویہ رہا ہے کہ صحافیوں سے متعلق سوشل میڈیا مہم چلائی جائے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کہتے ہیں کہ علی امین گنڈاپور کی صحافیوں سے متعلق زبان نامناسب ہے، صحافیوں کے خلاف غلط زبان ہمیشہ تحریک انتشار کا طریقہ رہا ہے، نامناسب زبان پرعلی امین گنڈاپورغیرمشروط معافی مانگیں۔

انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی ارکان کو سچے الزامات پر پارلیمنٹ کے گیٹ کے باہر سے پکڑا، یہ اپنےعزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے جب کہ افسران شہید ہو رہے ہیں اور وہ کس کے لیے لڑرہے ہیں؟۔

عطا تارڑ مزید کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کوفوبیا ہوگیا ہے، سمجھ نہیں آرہی ان کی کیا پالیسی ہے، جیل میں آپ کو سہولتیں ملی ہیں، شاہانہ کھانے پیش کیے جارہے ہیں جب کہ تمام سہولتوں کے بعد آپ وزیرداخلہ پر من گھڑت الزامات لگاتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

چینی وزیر دفاع کا غزہ جنگ بندی کیلئے مذاکرات پر زور

بحث کے موضوعات میں امریکا۔چین تعلقات، یورپ اور ایشیا میں سکیورٹی اور کثیر قطبی دنیا میں دفاع کے چیلنجز شامل ہوں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چینی وزیر دفاع کا غزہ جنگ بندی کیلئے مذاکرات پر زور

چین نے کہا ہے کہ غزہ اور یوکرین جنگوں کاواحد حل مذاکرات ہے۔

اے ایف پی کے مطابق چین کے وزیر دفاع ڈونگ جون نے جمعہ کو بیجنگ میں شیانگ شان فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہاٹ سپاٹ مسائل جیسے کہ یوکرین بحران اور اسرائیل۔ فلسطین تنازعہ کو حل کرنے کا واحد راستہ امن اور مذاکرات کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے فوجی حکام کے عالمی اجتماع کے دوران تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ پرامن ترقی اور جامع طرز حکمرانی کو فروغ دیں۔

انہوں نے کہا کہ نئی ٹیکنالوجیز بنی نوع انسان کو بہتر طور پر فائدہ پہنچا سکتی ہیں۔ شیانگ شان فورم کے لیے جمعے کو سینکڑوں مندوبین چینی دارالحکومت بیجنگ میں موجود تھے، فورم تین دنوں میں 90 سے زائد ممالک اور تنظیموں کے 500 سے زائد نمائندوں کی میزبانی کرے گا۔ فورم کے دوران روس، پاکستان، سنگاپور، ایران، جرمنی اور دیگر ممالک کے اعلیٰ فوجی نمائندے گول میز مباحثوں میں شرکت کریں گے۔

بحث کے موضوعات میں امریکا۔چین تعلقات، یورپ اور ایشیا میں سکیورٹی اور کثیر قطبی دنیا میں دفاع کے چیلنجز شامل ہوں گے۔ فورم میں امریکی نائب معاون وزیر دفاع مائیکل چیس بھی شرکت کر رہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll