وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ یہ مافیا سے ملک کو آزاد کرنے کی جنگ ہے، یہ جنگ تھوڑا سے وقت لے گی لیکن بہت جلد آپ کے سامنے ایک نیا پاکستان آئے گا۔
وزیر اعظم عمران خان نے سعودی عرب کی پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی پاکستانی کمیونٹی کو جانتا ہوں، رپورٹ ملی تھی کہ یہاں کی پاکستانی کمیونٹی کو ٹھیک سے ٹریٹ نہیں کیا جا رہا۔جب سے حکومت میں آئے تب سے کوشش کر رہیں کہ اوورسیز پاکستانیوں کے پوٹنیشل کو کیسے ٹیپ کریں۔
وزیراعظم نے کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کا رزلٹ بہت اچھا آیا ہے، دنیا میں ٹیکنالوجی بہت تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ شروع میں جب آئے تو معیشت کے کافی برے حالات تھے، سعودی حکومت کا خاص طور شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، سعودی حکومت نے ادھار تیل کی سہولت دی،یو اے ای نے بھی ہماری مدد کی، اگر یہ ممالک ہمارے مدد نہ کرتے تو معیشت دیوالیہ کر جاتی۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا بھی دنیا میں معاشی تباہی کا باعث بن رہا ہے، بھارت کے بہت برے حالات ہیں، اللہ کا شکر ہے کہ ہمارا وہ نقصان نہیں ہوا جو دیگر ممالک کا ہوا ہے، ایک طرف کورونا سے بچانا تھا دوسری طرف معیشت کو بھی بچانا تھا، جب ہمارے ہمسائیوں کی برآمدات گر رہی تھیں تو پاکستان کی اوپر جا رہی تھیں۔
وزیراعظم نے خطاب میں کہا کہ پاکستان کا تعمیراتی سیکٹر تیزی سے اوپر جا رہا ہے، پاکستان میں ہاؤسنگ فنانس کا کوئی کانسپٹ ہی نہیں تھا، لوگ بھی سمجھ گئے ہیں بجائے کرایہ دینے کے وہ اپنا گھر بنا سکتے ہیں، مشکل وقت سے نکل گئے اگلا وقت اچھا نظر آ رہا ہے، پاکستان کی خوشحالی میں اوورسیز پاکستانیوں کا بہت بڑا کردار دیکھ رہا ہوں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سے تعلقات اور مضبوط کیے ہیں ، سعودی عرب پاکستان کے لیے بہت اہم ہے، سعودی عرب ہمیشہ برے وقت میں پاکستان کیساتھ کھڑا ہوا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں مافیا ز بیٹھے ہیں جو پرانے نظام کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں،ہم پاکستان کو قانون کی با لادستی کیطرف لے جانا چاہتے ہیں، اصل میں ہماری جنگ قانون کی بالادستی کی ہے، وہ معاشرہ آگے جاتا ہے جہاں قانون کی حکمرانی ہو، جس معاشرے میں طاقت کی حکمرانی ہو وہ کبھی ترقی نہیں کرتا، ایک طرف قانون کا نظام ہے دوسری طرف جنگل کا نظام ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی کمیونٹی سے خطاب میں کہا کہ پارٹی کا نام تحریک انصاف اس لیے رکھا کہ جو ملک خوشحال تھے وہاں قانون کی بالادستی تھی، کئی ملک وسائل ہونے کے باوجود پیچھے رہ گئے کیوں وہاں طاقت کی حکمرانی تھی، ایک طرف پرانا اسٹیٹس کو ہے جو کرپٹ نظام سے فائدہ اٹھا رہے ہیں، دوسری طرف عوام اور ہمارے حکومت جو تبدیلی کی جنگ لڑ رہے ہیں، اس تبدیلی کو اب کوئی نہیں روک سکتا، کیونکہ اب لوگ سمجھ گئے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ روایتی میڈیا کو خرید بھی لیں لیکن سوشل میڈیا کو کوئی نہیں روک سکتا، ہماری پارٹی اقتدار میں نواجوانوں اور سوشل میڈیا کیوجہ سے آئی، اب جس طرف جدوجہد جا رہی ہے یہ پاکستان کو قائد اعظم کے پاکستان کیطرف لے جائے گی، قائد اعظم قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے تھے۔یہ مافیا سے ملک کو آزاد کرنے کی جنگ ہے، یہ جنگ تھوڑا سے وقت لے گی لیکن بہت جلد آپ کے سامنے ایک نیا پاکستان آئے گا۔
پاکستان نئی امریکی انتظامیہ کےساتھ مل کر کام کرے گا ، دفتر خارجہ
- 11 گھنٹے قبل
سعودی عرب امریکا میں 600 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا
- 8 گھنٹے قبل
وزیراعظم نے عالمی بینک کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کا افتتاح کردیا
- 7 گھنٹے قبل
راکھی ساونت پاکستان آ نے کو تیار مگر کس سے ملنے؟اداکارہ نے بتا دیا
- 11 گھنٹے قبل
صدر آصف علی زرداری کی آذربائیجان کے وزیر دفاعی صنعت سے ملاقات
- 7 گھنٹے قبل
وزارت مذہبی امور نے حاجی کیمپ اسلام آباد میں پہلی حج تربیتی ورکشاپ کا آغاز کر دیا
- 8 گھنٹے قبل
ورلڈ بینک پاکستان میں 20ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا،وزیر اعظم
- 9 گھنٹے قبل
حکومت اگر اتحادیوں سے مشورہ کرتی تو پالیسیاں بہتر ہوتیں ، بلاول بھٹو زرداری
- 8 گھنٹے قبل
زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی رپورٹ جاری
- 7 گھنٹے قبل
ارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 10 بجے طلب کرلیا
- 7 گھنٹے قبل
شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
- 7 گھنٹے قبل
گوگل نے ہاف مون جنوری کے نام سے ڈوڈل جاری کر دیا
- 7 گھنٹے قبل