Advertisement
علاقائی

عید کی تعطیلات کے دوران شہری گھروں میں رہیں، عثمان بزدار

لاہور : وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کورونا کی صورتحال کے پیش نظر پنجاب میں لاک ڈاؤن 16مئی تک جاری رہے گا۔ عید کی تعطیلات کے دوران شہری گھروں میں رہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر مئی 10 2021، 5:55 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ  کورونا کی صورتحال کے پیش نظر پنجاب میں لاک ڈاؤن 16مئی تک جاری رہے گا،  صورتحال کا روزانہ جائزہ لے رہے ہیں اور عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنانا پہلی ترجیح ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ  عید تعطیلات کے دوران شہریوں کو مزید احتیاط کرنا ہوگی۔ باہر نکلتے وقت ماسک کی پابندی ہر شہری کے لئے لازم ہے۔ حکومتی گائیڈ لائنز پر عمل کرنے سے وباء کا پھیلاؤ روکنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ  ایس او پیز پر عمل میں غیر ذمہ داری کا مظاہرہ وباء کے پھیلاؤ کا باعث بنے گا۔ عید کی تعطیلات کے دوران شہری گھروں میں رہیں،  گھر میں رہنے ہی میں آپ کی حفاظت ہے۔ مریضوں کے علاج معالجے کیلئے حکومت نے موثر اقدامات کئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement