Advertisement
پاکستان

پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 19ہزار کے قریب پہنچ گئی

اسلام آباد : کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران ہر گزرتے دن کے ساتھ اموات اور کیسز کی صورتحال تشویش ناک ہوتی جارہی ہے ، ملک میں وبا سے ایک روز میں 78افراد انتقال کر گئے جبکہ 3447 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر May 10th 2021, 11:36 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق ملک  میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے اور یومیہ کیسز اور اموات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید78افراد چل بسے ۔ ملک میں  اموات کی مجموعی تعداد18 ہزار993ہوگئی ہے،جبکہ  متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 61ہزار 473ہو گئی ہے ۔

پنجاب

پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 3لاکھ19ہزار365ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 9ہزار 058افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔

سندھ

سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد  2 لاکھ 92ہزار 644ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 4 ہزار742 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

خیبرپختون خوا

خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ 24ہزار484ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 3615افراد چل بسے۔

بلوچستان

بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 23ہزار447کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 248مریض چل بسے ۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد78 ہزار200جبکہ اموات کی تعداد715تک جاپہنچی ۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں اب تک 5 ہزار 388افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 107افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔

آزاد کشمیر

آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 17 ہزار945ہوچکی ہے جبکہ 508افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ  24گھنٹوں میں  4824فرادکوروناوائرس کوشکست دےچکے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا ۔

Advertisement
گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  • 2 days ago
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 21 hours ago
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

  • 2 days ago
قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

  • a day ago
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • a day ago
ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

  • 2 days ago
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • a day ago
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

  • 3 hours ago
پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

  • 2 days ago
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 21 hours ago
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

  • 2 days ago
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • 2 days ago
Advertisement