رنگا رنگ پیرس فیشن ویک اپنی پوری رعنائیوں کے ساتھ شروع ، دنیائے فیشن کے 107 برانڈ شریک
شو کے دوران لوگ 25 سال بعد ایک مرتبہ پھرپیری گارڈن کو ریمپ پر دیکھیں گے


پیرس: فرانس کے دارلحکومت پیرس میں رنگا رنگ پیرس فیشن ویک اپنی پوری رعنائیوں کے ساتھ شروع ہو گیا۔25 ستمبر کو شروع ہونے والے پیرس فیشن ویک میں اس مرتبہ موسم بہار اور موسم گرما کے ملبوسات 2024 کی نمائش کی جائے گی جس کے لیے دنیاء فیشن کے 107 برانڈ اپنی تمام تر تیاریوں کے ساتھ موجود ہیں۔
شو کے دوران 67 رن ویز شو بھی ہوں گے جس کے لیے دنیا بھر سے فیشن اور شو بز انڈسٹریز کی سلبرٹیز اور فیشن ماڈلز نے اپنی ٹیموں کے ساتھ پیرس میں ڈیرےے جما لیے ہیں۔
شو کے دوران لوگ 25 سال بعد ایک مرتبہ پھرپیری گارڈن کو ریمپ پر دیکھیں گے۔ فیشن کے دلدادہ لوگوں کو سب سے زیادہ انتظار بالمین شو کا ہے جس کے 50 سے زیادہ ملبوسات جن کو انہوں نے پیرس فیشن ویک میں پیش کرنا تھا اس وقت چوری کر لیے گئے جب ان ملبوسات کو پیرس کے چالز ڈیگال ائر پورٹ سے بالمین کے ہیڈ کوارٹر لایا جا رہا تھا ۔بالمین کے کری ایٹیو ڈائریکٹر اولیور روسٹرنگ کو ان ملبوسات کے متبادل تیار کرنے میں بہت محنت کرنا پڑی ۔پیرس فیشن ویک میں اس مرتبہ سارہ برٹن نئے ولولے سے شریک ہیں جنہوں نے معروف فیشن برانڈ الگزینڈر میک کوئن کو خرید لیا تھا۔
پیرس فیشن ویک ہر سال لندن فیشن ویک ،نیویارک فیشن ویک اور میلان فیشن ویک کے بعد فوراً شروع کیا جاتا ہے جس کی اس مرتبہ سب سے زیادہ دلچسپی کا مرکز گوچی کے نئے کری ایٹیو ڈائریکٹر سباتو ڈی سارنو ہیں جن کے تیار کردہ ملبوسات حال ہی میں ہونے والے فیشن شوز میں بے حد پسند کئے گئے ہیں ۔پیرس فیشن ویک میں موسم بہار گرما کر لیے سلیٹی ،باربی پنک اور آسمانی رنگ کے مختلف شیڈز پیش کیے جا رہے ہیں ۔
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- a day ago
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- a day ago

روسی فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ آزمائشی پرواز کے دوران آئیوانوو ریجن میں گر کر تباہ،7 افراد جاں بحق
- 2 days ago

صدر مملکت نے پاکستان کے دورے پر آئے انڈونیشین صدر کو نشان پاکستان سے نواز دیا
- 2 days ago

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا ایک اور سنگ میل ، پہلی مرتبہ ایک لاکھ ستر ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کرلی
- a day ago

وفاقی حکومت نیب کے ذریعے کسی بھی قسم کے سیاسی انتقام اور کارروائیوں پر یقین نہیں رکھتی،وزیر اعظم
- 2 days ago

برطانیہ نے پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو ملک بدر کر دیا
- 2 days ago

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- a day ago

منفی درجہ حرارت اورشدید برفباری کے باعث مانسہرہ؛ ناران ویلی سیاحوں کیلئےمکمل طور پر بند
- 2 days ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشیا کے صدر کی ملاقات، دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال
- 2 days ago
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- a day ago
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- a day ago










