امریکی اقدام یکطرفہ اور طویل مدتی پابندیوں کے دائرہ اختیار کا غلط استعمال ہے


بیجنگ: چین نے ایران سے متعلق پابندیوں کی فہرست میں چینی کمپنیوں اور شہریوں کو شامل کرنے کے امریکی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے زور دیا کہ امریکا بلاجواز جبر کو فوری طور پر روکے۔ چینی خبر رساں ادارے نے وزارت تجارت کے منگل کو جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ ان کا ملک ا یران سے متعلق پابندیوں کی فہرست میں چینی کمپنیوں اور شہریوں کو شامل کرنے کے امریکی اقدام کی شدید مخالفت کرتا ہے۔
وزارت نے کہا کہ امریکی اقدام یکطرفہ اور طویل مدتی پابندیوں کے دائرہ اختیار کا غلط استعمال ہے جو بین الاقوامی تجارتی آرڈر اور قواعد کے منافی ہے، یہ معمول کے بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی تبادلے میں رکاوٹ اور چینی کمپنیوں اور شہریوں کے جائز حقوق اور مفادات کو نقصان پہنچانے کا باعث ہے۔
وزارت نے امریکا پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر چینی کمپنیوں اور شہریوں پر بلاجواز جبربند کرے، چین اپنے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرے گا۔واضح رہے کہ امریکا نے گزشتہ ہفتے ایران، روس اور ترکی میں کچھ چینی شہریوں اور اداروں کے ساتھ دیگر افراد پر پابندیاں عائد کر دیں اور الزام عائد کیا کہ وہ ایران کے میزائلوں اور فوجی طیاروں کی تیاری سے منسلک ہیں۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 2 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 13 گھنٹے قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 19 گھنٹے قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 3 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 19 گھنٹے قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 2 دن قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 2 دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 دن قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 2 دن قبل








