جی این این سوشل

تجارت

گندم خریداری کا 80فیصدسے زائد ہدف حاصل کیا جاچکا ہے: فردوس عاشق اعوان

لاہور : پنجاب حکومت کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے اب تک گندم خریداری کا 80فیصدسے زائد ہدف حاصل کیا جاچکا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

گندم خریداری کا 80فیصدسے زائد ہدف حاصل کیا جاچکا ہے:   فردوس عاشق اعوان
گندم خریداری کا 80فیصدسے زائد ہدف حاصل کیا جاچکا ہے: فردوس عاشق اعوان

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام  میں   معاون خصوصی  ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں کسان دوست پنجاب حکومت گندم خریداری کا عمل کامیابی سے جاری رکھے ہوئے ہے۔ الحمدللہ گندم خریداری کا 80فیصد  سے زائد ہدف حاصل کیا جاچکا ہے۔ بزدارحکومت گندم کی بروقت خریداری یقینی بناتے ہوئے جلد اپنا ہدف مکمل کرے گی۔

معاون خصوصی  نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ حکومت نے باردانہ کی فراہمی سے گندم کی خریداری تک بہترین انتظامات کئے ہیں۔ پنجاب بھر سے باردانہ یا مقررہ نرخوں سے متعلق کسی قسم کی شکایت نہ آنا بزدارحکومت کی کسان دوستی کا ثبوت ہے۔ وافر مقدار میں گندم کی خریداری ناصرف پنجاب بلکہ ملک بھر کی غذائی ضروریات پوری کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔

تجارت

گندم کی خریداری نہ ہونے پر قیمتوں میں مزید کمی

پنجاب حکومت اور کسانوں میں گندم کی خریداری کے معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گندم کی خریداری نہ ہونے پر قیمتوں میں مزید کمی

پنجاب حکومت کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ نہ کر سکی۔ گندم کی خریداری نہ ہونے پر گندم کی قیمتوں میں مزید کمی ہو گئی، کسان گندم کو 3 ہزار روپے میں بیچنے پر مجبور ہو گئے۔

پنجاب حکومت اور کسانوں میں گندم کی خریداری کے معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

کسانوں تنظیموں نے پنجاب کے تمام اضلاع میں مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔ کسان گندم سڑکوں پر رکھ کر دھرنے دیں گے۔

کسان اتحاد کے رہنمائوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ابھی تک گندم کی خریداری شروع نہیں کی، کاشتکاروں کو مارکیٹ کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا۔ پنجاب حکومت نے فی الحال گندم نہ خریدنے کی پالیسی اپنا لی ہے۔

ذرائع کے مطابق چھوٹے کسانوں کو چند دن بعد کسان کارڈز کے ذریعے امداد دینے کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا تاہم فلور ملز، سیڈ ملز اور آڑھتیوں نےگندم کی خریداری کے لیے مارکیٹ کا رُخ کرلیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے بھی نیب کی نئی انکوائری میں طلبی کا نوٹس چیلنج کر دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ سے درخواست پر فیصلے تک نیب نوٹس معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی چیئرمین  پی ٹی آئی نے بھی نیب کی نئی انکوائری میں طلبی کا نوٹس  چیلنج کر دیا

توشہ خانہ کیس، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بھی نیب کی نئی انکوائری میں طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ سے درخواست پر فیصلے تک نیب نوٹس معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

نئی انکوائری میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر تحائف کی غیرقانونی فروخت کا الزام ہے۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 16 اپریل کو نیب راولپنڈی میں طلب کیا گیا تھا۔

دوسری جانب بشریٰ بی بی کی درخواست آج اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ میں سماعت کیلئے مقرر ہے جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری سماعت کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

امریکا کو فوجی اڈے دینے کی قیاس آرائیوں میں کوئی صداقت نہیں، ترجمان دفتر خارجہ

دفتر خارجہ نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے بیان کی تردید کردی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکا کو فوجی اڈے دینے کی قیاس آرائیوں میں کوئی صداقت نہیں، ترجمان دفتر خارجہ

دفتر خارجہ نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے بیان کی تردید کردی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ امریکا کو پاکستان کی جانب سے اڈے دینے کے قیاس آرائیوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔پاکستان اپنی سرزمین یا فضائی حدود کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ پاکستان کے امریکا اور ایران کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے ساتھ قومی مفاد میں اپنے تعلقات کو بڑھائیں گے، پاکستان، چین اور ایران سہ فریقی مذاکرات اہم ہیں، ابھی تک ان مذاکرات کی تاریخ طے نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان رابطے کے متعدد چینلز ہیں، ایران کے ساتھ تعاون بڑھانے کیلئے رابطے جاری رکھیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان توانائی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ بھارت بین القوامی سطح پر بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے، بھارت امریکا، کینیڈا اور پاکستان میں ماروائے عدالت ٹارگٹ کلنگز میں ملوث ہے، پاکستان کا مطالبہ ہے کہ وہ ان جرائم پر بھارت کا احتساب کریں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں افغانستان ملوث رہا ہے، اس حوالے سے افغانستان کو ثبوت فراہم کیے گئے ہیں ، افغانستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس حوالے سے کارروائی کریں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی افواج اور عوام ملک کے دفاع کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔

ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور ناکہ بندی قابل مذمت ہے، پاکستان اسرائیل کی جانب سے بڑھتی جارحیت اور غیر قانونی آباد کاری کی مذمت کرتا ہے، پاکستان فلسطینی عوام کی حمایت کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

یاد رہے کہ ایک ہفتہ قبل پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ نگراں حکومت یا اس حکومت نے 2 فوجی اڈے امریکا کو دے دیے ہیں، ہم اس کی وضاحت چاہتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll